1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ جیف لاسن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے غیر ملکی کوچ جیف لاسن کو ان کے عہدے سے بر طرف کر دیا گیا ہے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی کو بھی ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

default

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان رضا رشید کے مطابق کوچ جیف لاسن اور پی سی بی کے چئیر مین اعجاز بٹ کے درمیان ملاقات میں جیف لاسن کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ رضا رشید نے بتایا کہ جیف لاسن سے معاہدے کے مطابق انہیں تین ماہ کی پیشگی تنخواہ دے دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سفقت نغمی کو بھی ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ جیف لاسن اور شفقت نغمی کی برطرفی حوالے سے خبریں کچھ دنوں سے گردش میں تھیں۔

اکتوبر میں جیف لاسن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کا فل حال اپنا عہدہ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ اپنے دو سالہ معاہدے کی مدت پوری کریں گےجو اگلے سال اختتام پزیر ہوگا۔ پی سی بی کے چئیر مین اعجاز بٹ نے عہدہ سنبھالنے کے پہلے روز سے کل جمعرات کے روز تک کوچ جیف لاسن سے کوئی ملاقات نہیں کی تھی، حالانکہ وہ قریبا ایک ہفتے قبل کپتان شعیب ملک اور چیف سلیکٹر سلیم جعفر سے ملے تھے۔ دو روز قبل چئیر مین کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ جیف لاسن سے معاہدہ اپریل 2009 میں مکمل ہو جائے گا اوراس کی تجدید نہیں کی جائے گی۔

جیف لاسن کا تقرر سابق سئیرمین کرکٹ بورڈ ڈاکٹر نسیم اشرف کی جانب سے سن2007 میں کیا تھا۔ اس دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کئی مواقعوں میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنلز تک پہنچی جن میں دو مرتبہ ٹوئینٹی20 کرکٹ کپ کے فائنل تک رسائی سب سے زیادہ اہم ہےمگر کئی مواقعوں پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن بھی رہی جن میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز اور بھارت کے کے خلاف میچز میں ناکامی سر فہرست ہیں۔جیف لاسن کو ان کے کوچ مقرر ہونے کے پہلے روز سے ہی مقامی میڈیا کی شدید تنقید کا سامنا تھا۔ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ جاوید میانداد پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ ہوں گے۔