1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ میں جگہ بنا لی

پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کا فائنل جیت کر آئندہ سال کے عالمی مقابلوں میں جگہ بنا لی ہے۔ ہاکی ورلڈ کپ آئندہ برس بھارت میں کھیلا جائے گا۔

default

اتوار کو فرانس کے شہر لیل میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے جاپان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے پہلا گول عبدالحسیم نے میچ کے نویں منٹ میں کیا۔ سہیل عباس نے جلد ہی

Pakistan Feldhockey Zeeshan Ashraf

پاکستانی ہاکی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ سے کبھی باہر نہیں رہا

دوسرا گول کر دیا۔ جاپان نے اپنا واحد گول چھبیسویں منٹ میں پینیلٹی کارنر کی مدد سے کیا۔ پاکستان نے چالیسویں منٹ میں تیسرا گول کے اپنی فتح یقینی بنا لی۔

ہاکی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستانی ٹیم کبھی ٹورنامنٹ سے باہر نہیں رہی۔ حالیہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں چھ ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں جاپان دوسرے، پولینڈ تیسرے، فرانس چوتھے، روس پانچویں اور اٹلی چھٹے نمبر پر رہا ہے۔

پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ کے آغاز سے ہی حاوی رہی اور اس نے اپنے تمام میچ جیتے۔ پاکستانی کھلاڑی سہیل عباس ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکور رہے اور انہیں بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ڈوئچے ویلے کے نمائندے خالد فاروقی نے لیل سے بتایا کہ یورپ بھر سے بیشتر پاکستانی میچ دیکھنے کے لئے پہنچے اور ایسا لگتا تھا جیسے پاکستانی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر یہ میچ کھیل رہی ہو۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری آصف باجواہ نے ٹیم کی اس کامیابی کو سخت محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

رپورٹ: ندیم گِل

ادارت: کشور مصطفیٰ

Audios and videos on the topic