1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

پاکستان نے سری لنکا کو پانچویں ایک روزہ میچ میں ہرا دیا

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے اپنی ہوم سیریز نیوٹرل وینیو پر مکمل کر لی ہے۔ پہلے ٹیسٹ سیریز کو جیتا اور بعد میں پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ایک میچ ہارا اور بقیہ چار میں شاندار کامیابی حاصل کی۔

default

شاہد آفریدی

متحدہ عرب امارات میں شامل ریاست ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں سری لنکا کی ٹیم کے کپتان  تلک رتنے دلشان نے  ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور یہ فیصلہ کوئی زیادہ  کامیاب  نہ رہا۔ آسمان پر مطلع ابر آلود تھا اور ایسے میں سہیل تنویر اور عمر گل نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا۔ سری لنکن ٹیم کے ابتدائی چار کھلاڑی صرف 46 کے اسکور پر آؤٹ کر دیے گئے۔ بعد میں کمار سنگا کارا اور اینجلو میتھیوز کے درمیان 118 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ سنگاکارا 78  اور میتھیوز 61 رنز بنا سکے۔ مجموعی طور پر سری لنکن ٹیم پچاس اوورز میں صرف 218 رنز بنا سکی۔

Pakistan Sport Cricket Misbah ul Haq

پاکستانی کرکٹ ٹیم اب بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بالر سہیل تنویر تھے۔ وہ چار وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔  پاکستان کے تیز رفتار بالر جنید خان اس میچ کے دوران نچلے پیٹ کا اندرونی مسل پھٹ جانے کی وجہ سے کم از کم چھ ہفتوں کے لیے  کرکٹ کھیلنے کے قابل نہیں رہے۔ اسی باعث انہیں بنگلہ دیش کے ٹور سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔ اسی طرح عبدالرزاق بھی انجری کا شکار ہو گئے ہیں، وہ دوران سیریز وطن روانہ ہو چکے ہیں۔

پاکستان کی ٹیم کی جانب سے افتتاحی جوڑی، اوپننگ پارٹنر شپ میں مناسب اسکور کرنے میں ناکام رہی۔ پہلے پچیس اسکور پر حفیظ اور پھر اکاون کے اسکور پر اسد شفیق کی وکٹیں گر گئیں۔  بعد میں کپتان مصباح الحق اور یونس خان

Misbah-ul-Haq Pakistan Cricket New test captain

مصباح الحق کامیاب کپتان ثابت ہوئے ہیں

نے ٹیم کو سنبھالا دیا۔ یونس خان کے آؤٹ ہونے کے بعد شعیب ملک بھی اگلے بال پر آؤٹ ہو گئے۔ دونوں کو جیون مینڈیس نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ عمر اکمل نے ہیٹ ٹرک بال کو بہتر کھیلا اور بعد میں اپنے کپتان کے ساتھ مل کر 84 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ مصباح الحق 66 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عمر اکمل 61 کے اسکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پانچویں ایک روزہ میچ کا بہترین کھلاڑی عمر اکمل کو ان کی میچ وننگ اننگ پر دیا گیا۔  پانچ میچوں کی سیریز کا بہترین کھلاڑی شاہد آفریدی کو قرار دیا گیا۔

اب پاکستانی کرکٹ ٹیم اسی ماہ کے آخر میں بنگلہ دیش روانہ ہو گی۔ جہاں وہ تین ایک روزہ میچ اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ پہلا ٹیسٹ میچ نو دسمبر کو شروع ہو گا۔ ایک ٹی ٹوئنٹی میچ نومبر کے آخر میں شیڈیول ہے۔

رپورٹ:  عابد حسین

ادارت:  حماد کیانی

DW.COM

ویب لنکس