1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

معاشرہ

پاکستان میں خونی انقلاب آسکتا ہے: عبدالستّار ایدھی

ڈائچے ویلے اردو سروس کے لیے ممتاز سماجی کارکن عبدالستّار ایدھی کا خصوصی انٹرویو۔

default

پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق چالیس فیصد کے قریب افراد غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں

پاکستان میں سیاسی اکھاڑ پچھاڑ تو ساٹھ برسوں سے جاری ہے اور شاید آئندہ بھی جاری رہے گی مگر ان ساٹھ برسوں میں مولانا عبدالستار ایدھی نے بلا سیاست اور امتیاز پاکستانی عوام کی خدمت کی ہے۔ کراچی میں ڈائچے ویلے کے لیے انہوں نے رفعت سعید کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان خونی انقلاب کے دہانے پر ہے۔


مولانا ایدھی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے لیے یہ ایک آخری موقع ہے۔ اگر پیپلز پارٹی نے اس موقع کو گنوا دیا تو وہ سیاسی طور پر دفن ہو جائے گی۔ نواز شریف کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز کی ساری توجّہ پنجاب پر مرکوز ہے۔


ایک سوال کے جواب میں مولانا ایدھی نے کہا کہ پرویز مشرّف کی حمایت پر انہیں قتل کی دھمکیاں بھی موصول ہوئیں۔