1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

’ پاکستان جیت گیا‘

پاکستان کی فتح میں اہم کردار یونس خان ، مصباح الحق، اور شاہد آفریدی نے کیا۔ سیریز 1-1 سے برابر۔

default

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے اوور میں شعیب اختر نے گنگولی کو بولڈ کر کہ یہ ثابت کیا کہ بھارت کا یہ فیصلہ غلط تھا۔اس کے بعد ٹنڈولکر اور گھوتم گھمبیر نے ذمہدارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور 169 تک پہنچادیا۔ اور ثابت کر دیا کہ پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ صحیح تھا۔ بھارتی اننگز میں ڈرامائی صورتحال اسوقت سامنے آئی کہ جب ٹنڈولکر کو 99 کے اسکور پر عمر گل نے آوٹ کر دیا۔ بھارت نے ایک اچھی اننگز کھیلی اور پاکستان کو 321 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز تیزی سے ہوا ۔ سلمان بٹ اور کامران اکمل اچھے اسٹروک کھیلے۔ پاکستان کی طرف سے یونس خان نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے سنچری مکمل کی۔ ان کےساتھ مصباح الحق کی اننگز نے بھی پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان کی طرف سے شاہد آفریدی اور تنویر سہیل نے آخری لمحوں میں ٹیم کو سہارا دے کر بازی پلٹ دی ۔ دونوں کے درمیان 39 رنز کی شراکت ہوئی۔ پاکستان نے یہ ریکارڈ اسکور ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔