1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

پاکستان ایشیا کپ کرکٹ سے باہر

سری لنکا میں جاری ایشیا کپ کرکٹ کے ایک اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر جبکہ خود فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

default

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اورانچاس اعشاریہ تین اووروں میں 267 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے سلامی بلے باز سلمان بٹ کامیاب ترین رہے اور انہوں نے 85 گیندوں پر 74 رنز بنائے۔ وہ جڈیجہ کی عمدہ فیلڈنگ کے نتیجے میں رن آوٹ ہوئے۔

Pakistan Sri Lanka Cricket Salman Butt

سلمان بٹ کی شاندار اننگز بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا پائی

شعیب ملک نے 39 جبکہ کپتان شاہد خان آفریدی نے 32 رنز بنائے۔ وکٹ کیپر بیٹسمن کامران اکمل نے آخری اووروں میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور تین چھکوں اوردو چوکوں کی مدد سے41 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ بھارت کی طرف سےکامیاب گیند باز پروین کمار رہے، جنہوں نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

بھارت نے جب 268 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو سلامی بلے بازوں میں وریندر سہواگ دس رنز بنا کرآوٹ ہو گئے۔ گوتم گھمبیر نے بھارتی ٹیم کو سہارا دیا اور اعلیٰ کھیل پیش کیا۔ انہوں نے 83 رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ کپتان مہندر سنگھ دھونی نے 56 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ سریش رائنا نے 34 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے سعید اجمل نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ بھارت نے 49.5 اووروں میں یہ مقابلہ اپنے نام کیا اور پاکستان کو اس ٹورنامنٹ سے باہر۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت:عاطف توقیر

DW.COM