1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

پاکستانی طالبان کے خلاف کارروائی، 24 جنگجو ہلاک

پاکستانی فوج نے شمال مغربی علاقوں میں طالبان باغیوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن میں کم از کم 24 سے زائد جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

default

شمال مغربی علاقوں میں طالبان کے خلاف آپریشن جاری

اطلاعات کے مطابق یہ ہلاکتیں اس وقت ہوئیں جب پیرکی صبح ملکی فضائیہ نے طا لبان باغیوں کے مبینہ ٹھکانوں پر حملے کئے۔

حکام کے مطابق ایک دوسرے واقعہ میں چارسدہ کے علاقے میں ایک پٹرول پمپ پر خودکش میں حملے میں 6 شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ہلاک شدگان میں دوبچے بھی شامل تھے۔ فوجی حکام کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن میں مینگورہ کے علاقے میں ایک خودکش حملہ آور نے چار فوجیوں کو زخمی کردیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ فوجی اس مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کرنا چاہتے تھے۔

اسی دوران مینگورہ سے 20 کلومیٹر دور کبل نامی گاؤں میں سیکیورٹی فورسز نے اتوار کی شب سات طالبان عسکریت پسندوں کو بھی ہلاک کردیا۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں اتوار کی شب طالبان کمانڈر مولوی نذیر کے ایک قافلے پر حملہ ہوا، جس میں 17 کے قریب عسکریت پسندوں ہلاک ہوئے۔

Neue Versionen des amerikanischen Kampfflugzeuges F-16 sollen an Pakistan gelifert werden

پاک فضائیہ کا جنوبی وزیرستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر حملہ

مولوی نذیر کے حامی طالبان عسکریت پسندوں یہ حملہ اس وقت ہوا جب وہ محسود قبیلے کے گڑھ سالے روغہ سے گزر رہے تھے۔ عسکری ماہر ین کے مطابق بیت اللہ محسود کی گزشتہ مہینے امریکہ ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد طالبان قیادت میں خلاء پیدا ہوگیا ہے۔ بیت اللہ کی ہلاکت کے بعد طالبان کمانڈروں میں تحریک طالبان پاکستان کی قیادت اپنے ہاتھ میں لینے کے لئے شدید کشمکش جاری ہے، جس کے باعث طالبان کی صفوں میں انتشار پیدا ہورہا ہے۔

پاکستان ایئر فورس نے ہفتہ کے روز جنوبی وزیرستان میں بھی طالبان کے مبینہ ٹھکانوں پر حملے کئے تھے۔ فوجی حکام نے ان حملوں میں 16 سے زائد طالبان عسکریت پسندوں کو ہلاک جبکہ 30 کو زخمی کرنے کا دعوٰی کیا، تاہم ان ہلاکتوں کی کسی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی تاہم وانا میں موجود پاکستانی حساس اداروں کے ایک افسر نے ایک غیر ملکی نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹ: انعام حسن

ادارت: عاطف بلوچ