1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

پانامہ پر پی پی پی کا بدلا ہوا موقف

نون لیگ کی اندرونِن خانہ ہمدرد جماعت پیپلز پارٹی نے پانامہ اور جے آئی ٹی کے مسئلے پرمیاں صاحب کو ہری جھنڈی دکھا دی ہے اور قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جے آئی ٹی کے مسئلے کو طول نہ دے۔

پی پی پی کے رہنما آج پانامہ اور جے آئی ٹی سے متعلق مقدمے کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ بھی آئے اور میاں صاحب کو مشورے بھی دے ڈالے۔ پارٹی کے ایک رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اگر جے آئی ٹی کی جلد دس کھولی تو میاں صاحب کو مذید شرمندگی ہوگی۔
تجزیہ نگاروں کے خیال میں پی پی پی کا رویہ بدلتا ہوا نظر آرہا ہے کیونکہ ماضی میں پی پی پی اور ن لیگ میں یہ مفاہمت تھی کہ جب فوج کی طرف سے دباو ہوگا تو دونوں جماعتیں متحد ہوجائیں گی لیکن اب پی پی پی کسی طرح بھی دوستانہ حزبِ اختلاف کا کردار ادا نہیں کر رہی۔ تو کیا پی پی پی جی ایچ کیو کے حق میں ہے۔ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے معروف تجزیہ نگار ڈاکڑ توصیف احمد نے کہا، ’’پی پی پی نے شروع میں میثاقِ جمہوریت کی روح کے مطابق سویلین حکومت کا ساتھ دیا اور دھرنے کو ناکام بنایا لیکن پھر اسٹیبلشمنٹ نے چوہدری نثار کے ذریعے پی پی پی اور نون لیگ میں تعلقات خراب کرائے۔ نثار نے ڈاکڑ عاصم کو گرفتار کرایا اور ابھی کچھ دنوں پہلے ڈاکڑ عاصم کی بہن کے گھر بھی چھاپا مارا گیا تو نیب کے اقدامات نے پی پی پی کو ن لیگ سے بدظن کر دیا اور اب پی پی پی اسی لئے ہی نواز شریف کی مخالف دکھائی دیتی ہے۔‘‘

پاکستان: ’حکومت اس وقت عملی طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی ہے‘

’تفتیشی عمل متعصبانہ اور جانبدارانہ ہے‘

کیلیبری فونٹ سوشل میڈیا پر موضوع بحث

ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی ایسا فوج کو خوش کرنے کے لئے کر رہی ہے۔ ’’زرداری کی پارٹی فوج کو خوش کرنا چاہتی ہے۔ انہیں یہ امید ہے کہ اگلے انتخابات میں انہیں جی ایچ کیو سے کچھ ملے گا لیکن میرے خیال میں فوج کسی سیاسی جماعت کو کچھ نہیں دے گی اور وہ سب کے ہی خلاف اقدامات کرے گی۔‘‘

Pakistan Asif Ali Zardari und Muhammat Nawaz Sharif (Getty Images)

میثاقِ جمہوریت کے کردار: آصف علی زرداری اور نواز شریف


لیکن سابق صدر زرداری کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے ایسے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔ ڈوئچے ویلے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’ہمارا ایک اصولی موقف ہے کہ نواز شریف کو استعفیٰ دینا چاہیے۔ دنیا بھر میں جب ایسے الزامات کسی وزیر یا سرکاری افسر پر لگتے ہیں تو وہ استعفیٰ دے دیتا ہے۔ یہاں تو وزیرِ اعظم کا مسئلہ ہے۔ پانامہ کیس سے سیاست دانوں کی بدنامی ہوئی ہے اور اگروزیرِ اعظم اس مسئلے کو مزید طول دیتے ہیں تو اس سے پارلیمنٹ کی توقیر اور سیاست دانوں کی ساکھ متاثر ہوگی۔‘‘

آڈیو سنیے 04:51

جے آئی ٹی رپورٹ، نواز شریف حکومت اور سپریم کورٹ


پی پی پی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرِ مملکت آیت اللہ درانی نے اس حوالے سے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ’’ہماری پارٹی میں اندورنی طور پر بہت دباو ہے کہ ہم نواز مخالف جماعتوں کے ساتھ چلیں۔ گزشتہ چار برسوں میں ہم نے نواز کا ساتھ دیا اور میثاقِ جمہوریت کی پاسداری کی، جس کے ذریعے ہم نے جمہوریت کو بچایا۔ اس کے لئے ہمیں سیاسی قربانیاں بھی دینی پڑیں اور پنجاب میں ہمیں سیاسی طور پر بہت نقصان ہوا، لیکن اب جب کہ پانامہ کیس میں یہ بات واضح ہے کہ نواز شریف نے چوری کی ہے تو ہم اس کا ساتھ کیوں دیں۔‘‘


ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا، ’’اگر نواز شریف نے پارلیمنٹ کو برخاست کیا تو ہم دوسری جماعتوں سے مشورہ کر کے کوئی لائحہ عمل تیار کریں گے۔ میرے خیال میں نواز کو کسی دوسرے شخص کو وزیرِ اعظم بنا دینا چاہیے تاکہ پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کر لے لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ نواز شریف اپنے علاوہ کسی اور پر اعتبار ہی نہیں کرتے۔‘‘
انہوں نے اس تاثر کو زائل کیا کہ پی پی پی اور جی ایچ کیو میں کوئی خاموش مفاہمت ہورہی ہے۔

 

DW.COM

Audios and videos on the topic