1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

سائنس اور ماحول

پالتو جانور، ڈپریشن کا علاج

ایک نئی طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پالتو جانوروں کی موجودگی ڈپریشن سے بچاؤ کا بہترین اور مثبت حل ہے۔

default

پالتو جانور وقت کے ساتھ ساتھ ایک بہترین دوست کا روپ دھار لیتے ہیں

کیمل ٹاؤن ہسپتال اور تحقیقی مرکز سڈنی آسٹریلیا سے وابستہ ڈاکٹر نگہت نسیم نے ڈوئچے ویلے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذہنی تناؤ کی سب سے اہم وجہ اکیلے پن کا احساس ہے اور کسی پالتو جانور کی ماجودگی میں یہ احساس کم سے کم ہو جاتا ہے۔

BdT Deutschland Messe SPOGA Hundemantel

پالتو جانور کا خیال رکھنا اور اسے وقت دینا ذہنی دباؤ سے بچاؤ میں معاون ثابت ہوتا ہے

ڈاکٹر نگہت نسیم کا کہنا تھا کہ اپنے پالتو جانور کا خیال رکھنا اور انہیں باقاعدہ وقت دینا اور معمولات زندگی سے ہٹ کر ان کے ساتھ گھومنا پھرنا ذہنی دباؤ اور تناؤ سے بچاؤ کا ایک اہم حل ہے۔

BdT: Welttierschutztag auch in China

ماہرین کے مطابق پالتو جانوروں میں کتا سب سے بہترین دیکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحقیق سے یہ بات بھی سامنے کہ وہ طلبہ جن کے پاس کوئی پالتو جانور ہو دوسرے طلبہ کی نسبت امتحانات میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ انہوں بتایا کہ موجودہ دور میں تیز رفتار اور مصروف زندگی میں اپنے لئے وقت نکالنا بھی مشکل ہو جاتا ہے اور ایسے میں اکثر اوقات انسان خود کو فراموش کرتا چلا جاتا ہے مگر پالتو جانور رکھنے کی صورت میں بحرحال اسے وقت دیا جاتا ہے اور وہ وقت دراصل انسان اپنے آپ کو دے رہا ہوتا ہے۔

Audios and videos on the topic