1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

ٹیسٹ کرکٹ میں عدم دلچسپی پر آئی سی سی کی تشویش

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی کے چیف ایکزیکٹو ہارون لورگات نے کرکٹ ٹیسٹ میچوں میں شائقین کی دلچسپی میں کمی کے رجحان کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔

default

ٹیسٹ میچوں میں اسٹیڈیم خالی دکھائی دیتے ہیں

موہالی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہارون لورگات نے بنگلور میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں شائقین نے بڑی تعداد پرمسرت کا اظہار کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ موہالی میں بھارت اور آسٹریلیا کے مابین ہونے والے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن، یعنی جمعے کے روز اسٹیڈیم کا محض ایک چوتھائی حصہ شائقین سے پر تھا۔

تاہم شائقین کی اس کم تعداد کومیچ دیکھنے کا مزہ آگیا کیوں کہ اس میں سچن ٹنڈولکرنے ویسٹ انڈین کھلاڑی برائن لارا کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

Sachin Tendulkar nahc Spiel zwischen Australien und Indien

موہالی ٹیسٹ میں بھارتی بلّے باز سچن ٹنڈولکر نے ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا راکارڈ قائم کیا


آئی سی سی کے چیف ایکزیکٹو کے مطابق اسی اسٹیڈیم یعنی موہالی میں اس سال کے اوائل میں کھیلے جانےوالے انڈین پریمیئرلیگ کے افتتاحی ٹونٹی ٹونٹی میچوں میں اسٹیڈیم شائقین سے بھرا ہوا تھا۔ ہارون لورگات نے کہا ہے کہ یہ بات صاف ظاہر ہو رہی ہے کہ ٹیسٹ میچیز کے مقابلے میں ون ڈے میچیز میں شائقین کی دلچسپی غیر معمولی طور پر بڑھتی جارہی۔ آئی سی سی کو ٹیسٹ میچیز میں شائقین کی دلچسپی بڑھانے کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کرنا ہوں گے۔ ٹیسٹ میچ کو پر کشش بنانا اور شائقین کی اس طرف دلچسپی بڑھانا بہت ضروری ہو گیا ہے۔

Cricket Bangladesh gegen Neuseeland

ایک روزہ میچوں اور ٹوئنٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں کرکٹ شائقین کی ایک بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود ہوتی ہے


آئی سی سی نے کہا ہے کہ آئندہ سال سری لنکا کا برطانیہ کا دورہ انہی دنوں منعقد ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ کی وجہ سے کھٹائی میں پڑ جائے گا۔ آئی سی سی کے چیف نے کہا ہے کہ ان کی کاؤنسل نے انڈین بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حریف انڈین کرکٹ لیگ کے ساتھ اس معاملے پر بات چیت کرے تاکہ اس بارے میں آئی سی سی کو رپوٹ پیش کی جا سکے۔ ہارون لورگات کے مطابق آئی سی سی اس وقت انڈین پریمئر لیگ اورانڈین کرکٹ لیگ کے مابین مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا نہیں کر رہی ہے۔

انڈین پریمیئر لیگ کے کھلاڑیوں پر آئی سی سی کی جانب سے لگائے جانے والی پابندیوں کے صحیح ہونے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں آئی سی سی کے چیف لورگات نے کہا کہ کھلاڑیوں کو یہ حق حاصل ہے کہ جس لیگ میں وہ کھیلنا چاہتے ہیں اس کا انتخاب خود کریں تاہم اس بارے میں چند اصول بنائے گئے ہیں۔ تاہم لیگ کے انتخاب کے نتائج کا ان کھلاڑیوں کو پوری طور پر اندازہ ہونا چاہئے۔