1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ: پاکستان عالمی چیمپئن

آج لارڑز کے میدان پر پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان دوسرے آئی سی سی ٹوئنٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا گیا جس میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ہر شعبے میں سری لنکا کی ٹیم کو شکست دی۔

default

پاکستانی کپتان یونس خان نے اپنی ٹیم میں جیت کا جذبہ بیدار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

پاکستان نے لندن کے تاریخی میدان لارڈز میں ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کا ورلڈ کپ جیت لیا ہے۔ تمام اندازوں کے اُلٹ پاکستان نے وہ کارنامہ سرانجام دیا جس کی ابتداء پر توقع بھی نہیں کی جا سکتی تھی۔ پاکستان نے اُنیسویں اوورز میں مطلُوبہ ہدف یعنی ایک سو انتالیس رنز حاصل کر لیا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ٹارگٹ کے حصول میں انتہائی ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کی۔ صرف دو وکٹوں کے نقصان پر فتح کی منزل تک پاکستانی کھلاڑی پہنچے۔ شاہد آفریدی کے شاندار ناٹ آؤٹ چون رنز نمایاں تھے۔ کامران اکمل کے سینتیس، شعیب ملک کے چوبیس اور شاذیب حسن کے اُنیس رنز بھی فتح میں اہم تھے۔

لارڈز کے میدان پر ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کے ورلڈ کپ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو قدرے مہنگا رہا۔ تیرہویں اوورز تک صرف ستر رنز بن سکے اور چھ سری لنکن کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔ آخری چھ اوورز میں سری لنکا نے اڑسٹھ رنز بنائے جس کی توقع نہیں کی جا رہی تھی۔ پاکستانی باولر عبدالرزاق نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

DW.COM

Audios and videos on the topic