1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

ٹوئنٹی ٹوئنٹی عالمی کپ: آسٹریلیا ٹورنامنٹ سے باہر

پیر کے روز سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد ون ڈے کرکٹ کی عالمی چیمپیئن آسٹریلوی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے۔

default

آسٹریلوی ٹیم کے کپتان رکی پونٹنگ نے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے

Pakistanische Spieler im Freudentaumel

منگل کو پاکستان اپنا میچ ہالینڈ کے خلاف کھیلے گا


گروپ سی میں آسٹریلیا کی ٹیم اس سے قبل اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز سے سات وکٹوں سے ہار گئی تھی۔

سری لنکا کے کپتان سنگاکارا نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ نو وکٹوں کے نقصان پر آسٹریلیا کی ٹیم محض ایک سو انسٹھ رنز ہی بنا سکی۔ مینڈس اور ملنگا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

ایک سو ساٹھ رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم نے عمدہ آغاز کیا اور اوپنر دل شان نے بتیس گیندوں پر ترپّن رنز اسکور کر ڈالے۔ سنگاکارا نے پچپن رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی ٹیم نے یہ میچ چھ گیندوں قبل ہی جیت لیا۔

Cricket irland besiegt Bangladesh

بنگلہ دیش بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے


آسٹریلوی ٹیم کے کپتان رکی پونٹنگ نے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کی ٹیم بھی بیس اوورز کے اس فارمیٹ کے عالمی کپ سے باہر ہو گئی ہے۔ آئرلینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش کو چھ وکٹوں سے ہرا کر ’سپر ایٹ‘ میں جگہ بنا چکی ہے۔ آج منگل کو پاکستان اپنا میچ ہالینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستان کے لیے یہ میچ جیتنا لازمی ہے۔ واضح رہے کہ ہالینڈ کی ٹیم اِسی ٹورنامنٹ میں انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کو شکست سے دوچار کر چکی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل کے مطابق گروپ اے میں بھارت کی ٹیم سرِ فہرست ہے جبکہ گروپ بی میں برطانیہ، گروپ سی میں ویسٹ انڈیز اور گروپ ڈی میں جنوبی افریقہ۔