1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

ٹرین آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، دو ہلاک

پیر اور منگل کی درمیانی شب پاکستانی صوبے پنجاب کے شہر شیخوپورہ کے قریب ایک مسافر ٹرین اور ایک آئل ٹینکر کے مابین ہونے والے تصادم میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ تصادم کی وجہ سے ٹرین کی کئی بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ ان کے بقول واقعے میں کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کا انجن ڈرائیور اور ان کا نائب ہلاک ہوئے جبکہ کل دس افراد زخمی ہیں۔ یہ واقعہ نبی پورہ پھاٹک پر پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ آئل ٹینکر پھاٹک پر پھنس گیا تھا اور تصادم کے بعد مسافروں نے کھڑکیوں سے کود کر جان بچائی۔ پاکستان میں ریلوے کے ناقص بنیادی ڈھانچے کی وجہ سے ٹرینوں کے حادثے اکثر ہوتے رہتے ہیں۔ اس کی ایک مثال گزشتہ برس نومبر میں کراجی کے میں ہونے والا ایک حادثہ تھا، جس میں دو ٹرینوں کے تصادم میں کم از کم اکیس افراد ہلاک اور ساٹھ زخمی ہوئے تھے۔