1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

ٹائیگر کے معاشقے 120 عورتوں کے ساتھ

نامور گولفر ٹائیگر وُڈز نے اپنی شادی کے پانچ سالہ عرصے کے دوران 120 خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کئے اور معاشقے چلائے۔

default

ایک آسٹریلوی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹائیگر وُڈز نے ری ہیب سینٹر میں ان تمام خواتین کی فہرست بھی تیار کی تھی۔

Tiger Woods mit Freundin Elin Nordegren

وُڈز نے متعدد خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ اپنے جنسی تعلقات اور معاشقوں کے اعتراف کے بعد اپنی بیوی ایلن، بچوں اور فیملی سے معافی مانگی تھی .

عالمی نمبر ایک گولفر گزشتہ برس نومبر میں سیکس سکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد تقریباً پانچ ماہ تک کھیل کی دنیا سے الگ تھلگ رہے۔ وُڈز نے متعدد خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ اپنے جنسی تعلقات اور معاشقوں کے اعتراف کے بعد اپنی بیوی ایلن، بچوں اور فیملی سے معافی مانگی تھی۔ سیکس سکینڈل کے باعث دو بچوں کے باپ اِس نامور گولفر کو کئی سپانسرشپس سے بھی ہاتھ دھونے پڑے تھے۔

Kombination von Tennisspielerin Sania Mirza und Cricketspieler Shoaib Malik Indien

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا

ٹائیگر وُڈز نے رواں سال فروری میں اپنے معاشقوں اور تعلقات کے لئے کھلے عام معافی مانگی اور بعد ازاں مارچ میں کھیل میں واپسی کا اعلان کیا۔ سکینڈل کے بعد جب چونتیس سالہ سٹار گولف کے میدان میں واپس لوٹے تو نیا آغاز پرانے تنازعات کی نذر ہوا۔ اپنے کیریئر کے پندرہویں میجر ٹائیٹل کی دوڑ میں ٹائیگر ناکام رہے، جس کا اعتراف انہوں نے نامہ نگاروں کے سامنے کیا۔

کھلاڑیوں کے معاشقے اور شادیاں

کھیلوں کی دنیا کے ستاروں کے لئے معاشقے یوں تو کوئی نئی بات نہیں ہیں لیکن ٹائیگر وُذز کی گرل فرینڈز کی تعداد ضرور چونکا دینے والی ہے۔

Deutschland Medienpreis für Steffi Graf und Andre Agassi

جرمنی کی نامور سابق ٹینس کھلاڑی سٹیفی گراف نے امریکی ٹینس سٹار آندرے آگاسی کے ساتھ شادی کی تھی

پاکستان کے مایہ ناز سابق کرکٹر اور موجودہ سیاست دان عمران خان اور بھارتی فلمی صنعت بالی وُڈ کی سابق اداکارہ زینت امان کا معاشقہ کافی مشہور ہوا تھا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے موجودہ چیف سیلیکٹر محسن حسن خان اور بھارتی اداکارہ رینا رائے کا معاشقہ، شادی اور پھر طلاق بھی شہ سُرخیوں کی زینت بنتے رہے۔

اسی طرح ویسٹ انڈیز کے سابق سٹار کرکٹر ووین رچرڈز اور بھارتی اداکارہ نینا گپتا کا بھی معاشقہ چلا تھا۔ اگرچہ آج ووین رچرڈز شادی شدہ ہیں تاہم نینا گپتا کے ساتہ تعلق کے نتیجے میں ان کی ایک بیٹی بھی ہوئی، جو نینا گپتا کے ساتھ رہتی ہے۔ ابھی حال ہی میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ بھارتی شہر حیدرآباد میں شادی کی۔ اسی طرح سابق پاکستانی کرکٹر ظہیر عباس نے بھی ایک بھارتی خاتون کے ساتھ شادی کی تھی۔ یہاں جرمنی کی نامور سابق ٹینس کھلاڑی سٹیفی گراف نے امریکی ٹینس سٹار آندرے آگاسی کے ساتھ شادی کی تھی۔

رپورٹ: گوہر نذیر گیلانی

ادارت: امجد علی

DW.COM