1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

معاشرہ

وکلا کا لانگ مارچ : افتخار چوہدری کی ملتان آمد جبکہ قافلے ملتان کی طرف رواں دواں

معزول عدلیہ کی بحالی کے لئے وکلاء برادری سمیت سول سوسائٹی اور کئی سیاسی جماعتوں کےکارکنان کے سندھ سے ورانہ ہونے والے قافلے رحیم یار خان میں مختصر پڑاؤ کے بعد بہاولپور پہنچ گئے ہیں جو بعد ازاں ملتان روانہ ہوں گے۔

default

ملتان میں لانگ مارچ کی تیاریاں عروج پر ہیں

معزول ججوں کی بحالی کے لئے وکلاء لانگ مارچ میں شرکت کے لئے کراچی سے قافلے کی صورت میں روانہ ہوئے اور اب گھوٹکی سے ملتان کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اس قافلے میں شرکت کرنے کے لئے پیر کی صبح سے ہی وکلاء ، سول سوسائٹی اور سایسی کارکنوں نے مزار قائد پر جمع ہونا شروع کردیا تھا ۔ اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات تھے۔ وکلاء کا یہ قافلہ کراچی سے صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد سے ہوتا ہوا 12 جون کو اسلام آباد پہنچے گا۔

دوسری جانب معزول ججوں کی بحالی کے لئے وکلاء نے جس لانگ مارچ کا آغاز کیا ہے اس کے ایجنڈے میں نہ صرف صدر پرویزمشرف کے عدلیہ کو معذول کرنے کے اقدام کے خلاف احتجاج ہے بلکہ ساتھ ہی پیپلز پارٹی کے مجوزہ آئینی پیکج کی بعض شقوں پر بھی اعتراض بھی شامل ہے۔ وکلاء رہنماؤں نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا ہے کہ اس پیکج کے زریعے صدر مشرف کو تحفظ دیا جا رہا ہے اور دوسری جانب عدالت عظمی کے اختیارات میں کمی کی جا رہی ہے۔

Pakistans Chefrichter Iftikhar Mohammed Chaudry entlassen

جسٹس افتخار محمد چوہدری بھی ملتان روانہ ہو گئے

پاکستان کی حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک مرتبہ پھر صدر پرویز مشرف کے حوالے سےسخت موقف اختیار کیا ہے۔ پارٹی کے شریک چیئرمیں آصف علی زرداری کے حالیہ بیان کے بعد اب پارٹی ترجمان فرحت اللہ بابرنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئین میں ردو بدل کا حق صدر کو نہیں بلکہ پارلیمان کے پاس ہے۔ اس حوالے سے صدر مشرف کی جانب سے دی جانے والی کھوکلی دھمکیاں جمہوری طاقتوں کا راستہ نہیں روک سکتیں ۔ فرحت اللہ بابر نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کا صدر مشرف کے حوالے سے ہمیشہ سے ایک ہی موقف تھا اور اس میں کوئی بھی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

دوسری طرف معزول چیف جستس افتخار چوہدری اسلام آباد سے براستہ لاہور بذریعہ ہوائی جہاز ملتان پہنچ رہے ہیں۔ جہاں سے باقاعدہ لانگ مارچ کا آغاز ہو گا۔

Audios and videos on the topic