1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

ومبلڈن کا پہلا مرحلہ، سفینا، وینس، مرے کی جیت

ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں امریکہ سے تعلق رکھنے والی عالمی نمبر ایک اور دفاعی چیمپئین وینس ولیمز، روسی کھلاڑی دینارا سفینا اور برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

default

دوسرے مرحلے میں وینس کا مقابلہ یوکرائن کی Kateryna Bondarenko سے ہو گا

پانچ مرتبہ وملبڈن کی چمپئین وینس ولیمز نےسویٹزرلینڈ کی انیس سالہ Stefanie Voegele کو ایک آسان مقابلے کے بعد چھ ۔ تین اور چھ ۔ دو سے شکست سے دوچار کیا جبکہ روسی نمبر ایک دینارا سفینا نے ہسپانوی کھلاڑی Lourdes Dominguez Lino کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد سات ۔ پانچ اور چھ ۔ تین سے ہرایا۔ دوسرے مرحلے میں وینس کا مقابلہ یوکرائن کی Kateryna Bondarenko سے ہو گا جبکہ سفینا پیراگوئے کی Rossana de los Rios کے مد مقابل ہوں گی۔

Andy Murray

برطانوی اسٹار کھلاڑی اینڈی مرے نے امریکہ کے Robby Kendrick کو ایک سخت مقابلے کے بعد شکست دی

اسی طرح برطانوی اسٹار کھلاڑی اینڈی مرے نے امریکہ کے Robby Kendrick کو ایک سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ سینٹرل کورٹ میں کھیلے جانے والے اس مقابلے میں بائیس سالہ مرے نے عالمی نمبر 76 امریکی کھلاڑی کو سات ۔ پانچ ، چھ ۔ سات (تین ۔ سات) ، چھ ۔ تین اور چھ ۔ چار سے ہرایا۔ دوسرے مرحلے میںمرے کا مقابلہ لیٹویا کے Ernests Gulbis سے ہوگا۔