1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

ورلڈ ہاکی کپ : آسٹریلیا فائنل میں

آج حسب توقع اولمپک چیمپئن آسٹریلیا نے جنوبی کوریا کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی اور جرمن شہر Mönchengladbach میں جاری ورلڈ ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔ فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ جرمنی یا پھر اسپین کے ساتھ ہو گا، جن کے درمیان دوسرا سیمی فائنل جمعہ 15 ستمبر کی شب کھیلا جا رہا ہے۔

جمعہ 15 ستمبر کو پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان میچ کا ایک منظر

جمعہ 15 ستمبر کو پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان میچ کا ایک منظر

اس سے پہلے پاکستان نے ہالینڈ کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے جبکہ انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔ اِس طرح اب ہفتے کے روز پانچویں پوزیشن کے لئے مقابلہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جبکہ ساتویں پوزیشن کے لئے ہالینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہو گا۔