1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

نیٹو کی تحقیقاتی ٹیم پاکستان میں؟

دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کے مرکزی کردار امریکہ اور اتحادی ملک پاکستان کے درمیان تعلقات میں ابتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

default

افغانستان سے ملحق مہمند ایجنسی میں نیٹو افواج کے ایک حملے میں کم از کم گیارہ پاکستانی فوجی ہلاک ہوئے تھے

گزشتہ دنوں مہمند ایجنسی میں نیٹو افواج کے میزائل حملے سے گیارہ پاکستانی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ امریکہ کا موقف ہے کہ یہ حملہ اس نے عسکریت پسندوں کی جانب سے نیٹو افواج پر حملے کے جواب میں کیا تھا۔ پاکستانی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس حملے پر احتجاج کے ساتھ اس معاملے کی مشترکہ تحقیقات کراوانے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ امریکی زرائع کے مطابق نیٹو افواج کی ایک ٹیم مشترکہ تحقیقات کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔پاکستانی حکّام نے نیٹو کی ٹیم کی پاکستان آمد کی تردید کی ہے۔