1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

نیدرلینڈ کوارٹر فائنل میں برازیل سے ٹکرائے گا

فیفا فٹبال ورلڈکپ 2010ء کے پری کوارٹر فائنل مرحلے سے برازیل اور نیدرلینڈ کی ٹمیں بھی سرخرو ہوکر کواٹر فائنل تک پہنچ گئی ہیں جہاں یہ دونوں ایک دوسرے سے دو جولائی کو ٹکرائیں گی۔

default

شائقین فٹبال کو ہفتہ دو جولائی کو جرمنی اور ارجنٹائن کے درمیان یورپی اور لاطینی فٹبال کے ٹکراؤ سے قبل جمعہ کو بھی ایسا ہی کھیل دیکھنے کو ملے گا۔

جنوبی افریقہ میں پیر کو پری کواٹر مرحلے کے دو مقابلے منعقد ہوئے۔ ان میں نیدرلینڈ نے سلوواکیہ کو ایک کے مقابلے میں دو گولوں سے ہرایا جبکہ برازیل نے چلی کو صفر کے مقابلے میں تین گولوں سے شکست دی۔

پہلے میچ میں دونوں یورپی ٹیموں کے درمیان کھیل خاصا دلچسپ رہا اور دونوں ٹیموں کو گول کرنے کے کئی مواقع ملے۔

Fußball WM 2010 Niederlande Japan Flash-Galerie

ہالینڈ کے ویسلے شنائیڈر گول کرنے کے بعد ساتھیوں کے ساتھ

نیدرلینڈ کی جانب سے آریان روبن اور ویسلے شنائیڈر نے گول کئے جبکہ سلوواکیہ کا واحد گول رابرٹ ویٹیک نے کیا۔ یہ گول کھیل کے آخری لمحات میں نیدرلینڈ کے گول کیپر کے فاؤل کے باعث سلوواکیہ کو ملنے والی پنیلٹی کک پر کیا گیا۔ نیدرلینڈ کے خلاف میچ میں سلوواکیہ کے گول کیپر یان مووشا نے تین یقینی گول بچائے اور شائقین کی داد حاصل کی۔

سلوواکیہ کی ٹیم جمعرات 24 جون کو دفاعی چیمپیئن اٹلی کو دو کے مقابلے میں تین گولوں سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل مرحلے تک پہنچی تھی۔ یاد رہے کہ سلوواکیہ نے پہلے بار ورلڈ کپ میں شرکت کی ہے۔ سلوواکیہ کی فٹبال فیڈریشن 1993ء میں چیکوسلواکیہ کے تقسیم کے بعد قائم ہوئی تھی اور اسی سال فیفا اور یوئیفا کی رکن بنی تھی۔

پیر ہی کو پری کوارٹر فائنل مرحلے کی اگلے میچ میں پانچ بار کی عالمی چیمپیئن اور فیفا کی درجہ بندی میں سرفہرست ٹیم برازیل نے چلی کو باآسانی صفر کے مقابلے میں تین گولوں سے شکست دی۔ لاطینی امریکہ کی ان دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ پر برازیل ہر طرح سے چھایا رہا۔ کھیل کے ابتدائی نصف گھنٹے میں چلی نے برازیل کو قابو کر رکھا تھا مگر اس کے بعد برازیل کھلاڑیوں نے اپنے کھیل کا جادو جگانا شروع کیا۔

Christiano Ronaldo

پرتگال کے سٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو

فاتح ٹیم کی طرف سے پہلے ہی ہاف میں جووآن سلویئیرا اور لوئیس فابیانو نے گول کردئے تھے۔ کھیل ختم ہونے سے تھوڑی دیر قبل روبسن روبنہو نے ایک اور گول کرکے چلی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

منگل کو پری کوارٹر فائنل مرحلے کے آخری دو میچوں میں پیراگوائے کا جاپان سے جبکہ سپین کا پرتگال سے مقابلہ ہوگا۔

رپورٹ : شادی خان سیف

ادارت : افسر اعوان

DW.COM