1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

سائنس اور ماحول

نوکیا: ٹاپ موبائل کمپنی بننے کی کوشش میں

ایک دہائی قبل تک نوکیا موبائل ٹیلیفون میں ایک معتبر حوالہ تھا اور سمارٹ فون کی آمد نے صورت حال ہی یکسر بدل دی تھی۔ نوکیا کی موجودہ انتظامیہ اِس کوشش میں ہے کہ عالمی منڈی میں زوردار واپسی کی جائے۔

default

نوکیا کی ٹیبلٹ این وَن

یورپی ملک فن لینڈ سے تعلق رکھنے والی کمپنی نوکیا، ایک دہائی قبل عالمی موبائل فون سیکٹر کی لیڈر سمجھی جاتی تھی۔ پھر سام سنگ اور ایپل نے سمارٹ فونز متعارف کروا کر اِس انڈسٹری میں ایک انقلاب پیدا کر دیا۔ اِن دونوں کمپنیوں کی مقبولیت کے ریلے میں کئی نام بہہ گئے۔ اب نوکیا کمپنی کی انتظامیہ کوشش کر رہی ہے کہ جدید اختراعات کے ساتھ نوکیا کی موبائل فون انڈسٹری میں دھماکا خیز واپسی کی جائے۔ مبصرین کا خیال ہے کہ ایپل اور سام سنگ کے پہلُو میں شامل ہونے کے لیے انتہائی منفرد اختراعات کی ضرورت ہے۔

نوکیا کی موجودہ انتظامیہ نے سافٹ ویئر ماہرین کو بھرتی کرنے کے بعد نئی پراڈکٹس کے آزمائشی سلسلے کا بھی آغاز کر دیا ہے۔ انتظامیہ بین الاقوامی منڈی میں سیلز پارٹنر کی تلاش میں بھی ہے اور منصوبہ بندی کی جا رہی ہے کہ مستقبل قریب میں موبائل فون کے شائقین کو نئی مصنوعات کی جانب راغب کیا جا سکے۔ سن 2013 میں نوکیا کمپنی نے اپنا ہینڈ سیٹ بزنس مائیکرو سافٹ کو بیچ دیا اور ٹیلی کام نیٹ ورک آلات پر توجہ مرکوز کر دی تھی۔ نوکیا کی واپسی کی کوششیں نئے چیف ایگزیکٹو افیسر راجیو سُئوری نے شروع کر رکھی ہیں۔

Microsoft Milliardenverlust wegen Nokia-Debakel

نوکیا موبائبل فون

نوکیا سرِدست فوری طور پر موبائل فون سیکٹر میں داخل نہیں ہو سکتا کیونکہ مائیکروسافٹ کے ساتھ ہونے والی سابقہ ڈیل کے تحت یہ کمپنی ہینڈسیٹ فون سیکٹر میں سن 2016 سے قبل داخل نہیں ہو سکتی۔ اسی تناظر میں نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر راجیو سُئوری نے پلاننگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ نوکیا کمپنی نے رواں برس کنزیومر مارکیٹ میں قدم رکھ تو دیا ہے اور ابھی پبلک ریسپونس کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ نوکیا نے ایک انڈروائڈ ٹیبلٹ متعارف کر دیا ہے۔ اِس کا نام ’’این وَن‘‘ تجویز کیا گیا ہے۔ اِس ٹیبلٹ کو رواں برس جنوری میں چین میں مارکیٹ کیا گیا ہے۔ اِس کے علاوہ ورچوئل ریئیلٹی کیمرا بھی پیش مارکیٹ کیا ہے۔ ماہرین نے اِس مصنوعی حقیقی کیمرے کی اختراع کو نوکیا کا دوسرا جنم قرار دیا ہے۔

نوکیا کمپنی نے انڈروائڈ ایپ بھی تیار کیا ہے اور اِس کا نام زیڈ لانچر رکھا ہے۔ زیڈ لانچر سمارٹ فونز پر موجود مختلف اجزاء کو منظم انداز میں ترتیب دیتا ہے۔ یہ بھی اہم ہے کہ نوکیا نے کیلیفورنیا ریاست میں روزگار کے نئے مواقع بھی مشتہر کیے ہیں۔ اِس میں انڈروائڈ انیجینئروں کے لیے پرکشش پیکج رکھا گیا ہے۔ اپنی نئی پلاننگ کے سلسلے میں فن لینڈ میں واقع ادارے میں سے مزید ستر افراد کو فارغ کرنے کا جو اعلان کیا گیا تھا، اب فارغ کیے جانے والے افراد کی تعداد نصف کر دی گئی ہے۔ خیال کیا گیا ہے کہ نوکیا کو سمارٹ فون مارکیٹ میں داخل ہونے کے لیے انتہائی زیادہ محنت کی ضرورت ہو گی۔