1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

نقصان صرف کرکٹ کو پہنچے گا: میاں داد

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل جاوید میاں داد نے بھارتی حکام کی طرف سے اپنی قومی کرکٹ ٹیم کے دورہء پاکستان کو منسوخ کئے جانے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نقصان صرف کرکٹ کے کھیل کوپہنچے گا۔

default

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل جاوید میاں داد کہتے ہیں کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے

جاوید میاں داد نے عاطف توقیر کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے بھارتی حکام کے تازہ فیصلے پر اپنا ردّعمل ظاہر کرتے ہوئے مزید کہا: ’’ دہشت گردی کے واقعات ہر جگہ ہورہے ہیں۔ ہمیں کرکٹ کھیل کر ان چیزوں کا مقابلہ کرنا چاہیے نہ کہ دوروں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کرنا چاہیے۔‘‘

میاں داد نے تاہم کہا کہ پاکستان کے دروازے بھارتی ٹیم کے لئے ہمیشہ کھلے تھے اور کھلے ہی رہیں گے۔ میاں داد نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ بورڈ یہ چاہتا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے تاکہ شدت پسندوں پر یہ واضح ہوجائے کہ اُن کی حرکتوں سے کرکٹ کا کھیل متاثر نہیں ہوگا۔

Audios and videos on the topic