1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

معاشرہ

نشانہ ایران کی جوہری تنصیبات پر اور حملہ تیل پر

امریکی افواج کے اعلیٰ عہدیداروں نے اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔

default

مبصرین کی رائے میں ایران پر حملے کے وقت عرب ممالک کا کردار اور ان کی تیل کی پالیسی انتہائی اہمیت اختیار کر جائے گی

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی ایک حالیہ رپورٹ میں امریکی افواج کے کمانڈرز سے منسوب ایک بیان شائع کیا گیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیلی فضایہ کی حالیہ جنگی مشقوں کا مقصد ایران کی جوہری تنصیبات پر یک طرفہ حملے کی تیّاری ہے۔ کیا ایسا کوئی حملہ ممکن ہے؟ بین الاقوامی تعلقات کی ماہر اور تجزیہ نگار شاہین صلاح الدین کا کہنا ہے کہ ایسا حملہ اس لیے ممکن ہے کہ عراق پر حملے سے قبل بھی عام خیال یہی تھا کہ امریکہ اعراق پر حملہ نہیں کرے گا۔