1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

ندال نے اپنا پہلا ومبلڈن جیت لیا

اتوار کو کھیلے گئے ومبلڈن کے مردوں کے فائنل میں ہسپانوی کھلاڑی اور کلے کورٹ کے ماہر رفائل ندال نے سوئیڈن کے کھلاڑی اور دفاعی چیمپئین راجر فیڈرر کو شکست دے کر اپنا پہلا ومبلڈن جیت لیا ہے۔

default

رفائل ندال بورگ کے بعد ایک ہی برس لگاتار فرینچ اوپن اور ومبلڈن جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں

ندال ماضی کے ٹینس اسٹار بیورن بورگ کے بعد پہلے ٹینس کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے ایک ہی برس لگاتار فرینچ اوپن او ر ومبلڈن جیتا ہے۔ راجرر فیڈرر چھٹی مرتبہ لگاتار ومبلڈن جیتنے کا خواب پورا نہ کرسکے۔


رفائل ندال جدید دور کی ٹینس کے ان چند کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے کلے کورٹ کے علاوہ گراس کورٹ پر بھی اپنا سکّہ جما لیا ہے۔ راجرر فیڈرر تمام تر کوششوں کے با وجود کبھی کلے کورٹ گرینڈ سلیم فرینچ اوپن نہیں جیت سکے۔

BdT USA US Open in New York Roger Federer

کیا راجر فیڈرر کی ٹینس پر حکمرانی روبہِ زوال ہے؟



ندال اور فیڈرر کا آمنا سامنا پچھلے دو ومبلڈن فائنلز میںبھی ہوا تھا اور ان دونوں فائنلز میں راجرر فیڈرر نے ندال کو شکست دے دی تھی۔


مزکورہ فائنل مقابلہ پانچ گھنٹے تک جاری رہا اور اس درمیان بارش کی وجہ سے کئی مرتبہ میچ روکنا پڑا۔ پانچ سیٹس پر محیط اس میچ کے پہلے دو سیٹس ندال نے جیتے تاہم فیڈرر نے تیسرا اور چوتھا سیٹ جیت کر کھیل کو پانچویں سیٹ میں دھکیل دیا۔ آخری سیٹ ندال نے ایک سخت مقابلے کے بعد نو سات سے جیتا۔