1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

فن و ثقافت

نئی ویڈیو گیم کا ہیرو مائیکل جیکسن

عالمی سطح پر ویڈیو گیم ایک انتہائی سائنسی اور تفریحی کلچر کی علامت بن چکا ہے۔ نت نئے گیمز کو متعارف کروانے میں کئی ادارے مصروف عمل ہیں۔ لیجنڈری مائیکل جیکسن کو ایک بار پھر ویڈیو گیم میں متعارف کروایا جا رہا ہے۔

default

مائیکل جیکسن: فائل فوٹو

فرانس کی ویڈیو گیم اور کمپیوٹر آرٹ کی بین الاقوامی شہرت کی کمپنی یوبی سوفٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ڈانس گیم کو بہت جلد مارکیٹ کرنے والی ہے اور اس گیم میں مشہور امریکی گلوکار مائیکل جیکسن کے کردار کو ڈھالا جائے گا۔ نئی گیم کے لئے فی الحال کوئی برانڈ نام منتخب نہیں کیا گیا ہے۔ یوبی سوفٹ کے گیم بنانے والوں کا خیال ہے کہ اس گیم کے دو فائدے ہوں گے۔ ایک اس کے کھیلنے سے ورزش کا پہلو سامنے آئے گا اور دوسرے نوجوان اور نوعمر مائیکل جیکسن کے مشینی کردار کے ساتھ ڈانس کی پریکٹس یا مشق کر سکیں گے۔

امریکی شہر لاس اینجلیز میں یوبی سوفٹ کے ترجمان ’ٹونی کی‘ کا کہنا تھا کہ اس گیم کے ذریعے نئی نسل کے نوجوان بڑی آسانی کے ساتھ جیکسن کی طرح ناچنا سیکھ جائیں گے۔ گیم کھیلتے ہوئے جیکسن کی طرح پرفارمانس پر ہی پوائنٹ کا سسٹم شامل کیا جائے گا۔ گیم کی ریلیز کا ماہ نومبر قرار دیا گیا ہے اور

This is It Flash-Galerie

مائیکل جیکسن پر بنائی گئی فلم کا پوسٹر

اسی ماہ مائیکل جیکسن کی موت کے بعد ان کےریلیز نہ ہونے والے گانوں کے البم کو بھی ریلیزکرنے کا پلان کیا گیا ہے۔ نئی البم میں کامیاب گیت ’بلی جین‘ سمیت ’بیٹ اِٹ‘ کو شامل کیا گیا ہے۔

امید کی جا رہی ہے کہ یہ گیم اس سال کے آخر تک مارکیٹ کردی جائے گی۔ اس گیم میں کمپیوٹر دنیا کی حیران کن موشن ڈٹیکشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ اس ٹیکنالوجی میں ایک ایسے کمپیوٹرآلے کا استعمال کیا جاتا ہے جو انسانی بدن کی حرکات کے ساتھ جوڑ دیا جاتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو کیمروں میں بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ موشن ڈٹیکشن ٹیکنالوجی جامع سکیورٹی سسٹم کا اہم حصہ خیال کیا جاتا ہے۔ ڈانس کی مناسبت سے کئی اور ویڈیو گیم کے ادارے بہت جلد بہت ساری گیمز کو ریلیز کرنے والے ہیں۔ ان سب میں موشن ڈٹیکشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل مائیکل جیکسن کے کردار پر مبنی دو گیمز متعارف کروائی جا چکی ہیں۔ ان میں سے ایک سن 1999 میں مارکیٹ کی گئی تھی اور اس میں مشہور امریکی گلوکار کا نام سپیس مائیکل اور گیم کا نام سپیس چینل 5 تھا۔ اس سے قبل سن 1989 میں بھی آنجہانی گلوکار کے حوالے سے مون واکر گیم کو جاری کیا گیا تھا۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: کشور مصطفیٰ

DW.COM