1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

نئی امریکی پابندیوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا، ایرانی صدر

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ان کے ملک کے خلاف مزید پابندیاں عائد کیں، تو ان کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

صدر روحانی نے کہا کہ ان پابندیوں کے جواب میں ایرانی مفادات کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پابندیوں کی وجہ سے ایران اپنے راستے سے نہیں ہٹے گا۔ صدر روحانی نے کہا کہ جس طرح ماضی میں ایران نے سخت ترین پابندیاں برداشت کیں، اب بھی ان کا ملک ان پابندیوں کا مقابلہ کرے گا۔

ویڈیو دیکھیے 02:37

قطر کا بحران: کون کس کے ساتھ ہے؟

DW.COM

Audios and videos on the topic