1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

میکسیکو، منشیات اور امریکہ

ڈرگ ٹریڈ سے متعلق پرتشّدد واقعات میں صرف گُذشتہ سال کے اندر 5300 افراد کا قتل او ر اس سال ابھی تک 1000افراد کی موت، ان اعدادوشمار سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ میکسیکو میں ڈرگ ٹریڈ کس حد تک جان لیوا اور خطرناک ہے۔

default

میکسیکو کے اندر ڈرگ ٹریڈ کو امریکہ سے الگ کرکے نہیں دیکھا جاسکتا ہے۔ اس حقیقت کا برملا اعتراف خود امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے میکسیکو کے اپنے دورے پر کیا۔ کلنٹن نے کہا کہ امریکہ پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ڈرگ گینگز سے وابستہ افراد کو امریکہ سے ہتھیار سمگل کرکے میکسیکو پہنچانے سے روکے۔

Handgefertigte Schuhe von Flaek

منشیات کے کاروبار سے وابستہ افراد کی کارروائیوں نے میکسیکو حکومت کے ساتھ ساتھ امریکہ کو بھی پریشان کررکھا ہے

کلنٹن نے میکسیکو کی اپنی ہم منصب Patricia Espinosa کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ منشیات کے کاروبار کے ساتھ وابستہ افراد پرتشّدد کارروائیوں کے ذریعے امن و قانون کی بنیادوں کو نقصان پہنچارہے ہیں اور دونوں ملکوں کے مابین دوستی اور اعتماد کی فضا کو آلودہ کررہے ہیں۔

US Außenministerin Hillary Clinton in Mexiko

میکسیکو کے اپنے دورے کے دوران ہلیری کلنٹن نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈرگ کارٹلز کو دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے

کلنٹن نے ڈرگ کارٹلز کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے میکسیکو کو امریکہ کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔’’ہم یہ اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں کہ ہم ڈرگ کارٹلز کو شکست دینے کے لئے میکسیکو حکومت اور اس کے عوام کی ہرممکن مدد کریں۔‘‘

اس سے پہلے امریکی صدر باراک اوباما بھی میکسیکو کو تعاون کا یقین دلاچکے ہیں۔ ابھی حال ہیں میں باراک اوباما نے کہا کہ امریکہ میکسیکو سرحد پر سینکڑوں مزید سیکیورٹی اہلکاروں کو حفاظت پر معمور کررہا ہے۔

Pressekonferenz Barack Obama

امریکی صدر باراک اوباما نے ڈرگ کارٹلز کا مقابلہ کرنے کے لئے میکسیکو کواپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا

’’امریکہ۔میکسیکو سرحد پر حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہم مزید اہلکاروں کو تعینات کررہے ہیں تاکہ کسٹم مسائل کو حل کیا جاسکے۔ ہم میکسیکو حکومت اور صدر Felipe Calderon کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور انہیں بھرپور تعاون فراہم کررہے ہیں۔ میکسیکو کے صدر نے ڈرگ گروہوں کا مقابلہ کرنے کا غیرمعمولی اور مشکل کام اپنے ذمہ لیا ہے۔‘‘

میکسیکو حکومت نے نئے امریکی صدر باراک اوباما کے خیالات اور ڈرگ کارٹلز کا مقابلہ کرنے کے لئے نئی امریکی پالیسی کا خیر مقدم کیا ہے۔