1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

میڈرڈ ماسٹرزِ: نادال نے فیڈرر کو شکست دے دی

ہسپانوی کھلاڑی رافائل نادال نے عالمی نمبر ایک سوئس کھلاڑی روجر فیڈرر کو میڈرڈ ماسٹرز 1000 کے فائنل میں شکست دے کر یہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی وہ عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

default

اتوار کے روز ہونے والے فائنل میں سابقہ عالمی نمبر ایک رافائل نادال نے روجر فیڈرر کو چھ دو اور ساتھ چھ سے شکست دی۔ ہسپانوی کھلاڑی اس اعزاز کے ساتھ کلے کورٹ کے تین اہم ٹائٹلز کے حامل واحد کھلاڑی بن گئے ہیں۔

Rafael Nadal im Semifinale in Wimbledon

نادال گزشتہ ایک برس سے انجری مسائل کا شکار تھے

شکست کے بعد روجر فیڈرر نے کہا کہ کلے کورٹ کو اس ٹورنامنٹ کی نگاہ سے نہیں دیکھا جانا چاہئے بلکہ اس کے حوالے سے اصل فیصلہ فرنچ اوپن ٹورنامنٹ کرے گا۔ فیڈرر نے کہا کہ وہ فرنچ اوپن میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لئے ہر طرح سے تیار ہیں۔

گزشتہ تقریبا ایک برس سے انجری مسائل کا شکار رافائل نادال اس مقابلے میں اپنے روایتی رنگ میں نظر آئے۔ تاہم مقابلے کے بعد ہسپانوی کھلاڑی نے اپنے کھیل کو قابل تعریف قرار نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف عالمی نمبر دو ہونا ان کی نظر میں اہمیت نہیں رکھتا اور وہ بہتر سے بہتر پرفارم کرنے کو اصل اعزاز سمجھتے ہیں۔

ہسپانوی کھلاڑی رافائل نادال اس جیت کے بعد 18 ماسٹرز ٹرافیاں جیتنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ شہرہ آفاق سابق ٹینس سٹار آندرے آگاسی نے 17 ماسٹرز ٹرافیاں جیتی تھیں جبکہ عالمی نمبر ایک روجر فیڈرر کے پاس 16 ماسٹرز ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز ہے۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : مقبول ملک