1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

موہالی ٹیسٹ: بھارت کی پوزیشن مستحکم

بھارتی شہر موہالی میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر بھارتی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں سو رنز بنائے ہیں اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا ہے۔

default

دوسرے ٹیسٹ میں فتح کے لیے پر امید بھارتی ٹیم

بھارت کو آسٹریلیا پر اب تین سو ایک رنز کی ثبقت حاصل ہو چکی ہے۔ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں محض دو سو اڑسٹھ رنز اسکور کیے جس نے میچ میں اس کی پوزیشن کم زور کردی ہے۔

Cricket Test Match zwischen Indien und Australien

آسٹریلوی ٹیم کے کپتان رکی پونٹنگ دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جلد آؤٹ ہوگئے

بھارت کی جانب سے لیگ اسپنر امیت مشرا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور اکہتر رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ پچیس سالہ مشراکپتان انیل کمبلے کے زخمی ہونے کے باعث یہ میچ کھیل رہے ہیں۔ بھارت کی دوسری اننگز میں میچ ختم ہونے تک وریندر سیہواگ نے ترپّن اور گوتم گھمبیر نے چھیالیس رنز بنائے تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے سب سے بہتر کارکردگی آل راؤنڈر شین ہاٹسن کی طرف سے سامنے آئی جنہوں نے بریٹ لی کے ساتھ آٹھویں وکٹ کی شراکت میں تہتر رنز کا اضافہ کیا۔