1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

موہالی ٹیسٹ: بھارت کی فتح کے امکانات

بھارتی شہر موہالی میں بھارت اورآسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کی فتح کے امکانت روشن ہوگئے ہیں۔

default

چوتھے دن کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں آسٹریلیا کے پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اکتالیس رنز تھے اور اس کو میچ جیتنے کے لیے تین سو پچھتر رنز درکار ہیں۔

Cricket Test Match zwischen Indien und Australien

بڑے اسکور کے تعاقب میں جارحانہ بیٹنگ کی حکمتِ عملی آسٹریلیا کو مہنگی پڑی


میچ کو برابر کرنے کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم کو نوّے اوورز تک بیٹنگ کرنا پڑے گی۔ ایک موقع پر چوتھے دن مہمان ٹیم آسٹریلیا کے محض اٹھاون رنز پر پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔

Cricket Test Match zwischen Indien und Australien

بھارتی پیم دوسرا ٹیسٹ جیتنے کے لیے پر عزم


آسٹریلوی ٹیم کے کوچ ٹم نیلسن کا کہنا ہے کہ ایک بڑے اسکور کے تعاقب میں جارحانہ بیٹنگ کرنے کی ان کی ٹیم کی اپروچ موثر ثابت نہیں ہوئی، تاہم ان کے نذدیک اتنے بڑے اسکور کا تعاقب اسی طریقےسے کیا جا سکتا تھا۔