1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

موبائل

موبائل فون پر لمحہ بہ لمحہ با خبر رہیے

اب ڈوئچے وَیلے کی آن لائن پیشکش اپنے موبائل فون پر بھی دیکھئے اور ہر لمحہ با خبر رہیے۔ اِس طرح ہماری خبریں اور جائزے اب آپ کسی بھی وقت اور کہیں بھی پڑھ سکتے ہیں۔

اگر آپ کے پاس ملٹی میڈیا کی سہولتوں سے آراستہ موبائل فون ہے تو آپ جب بھی چاہیں، dw.com/urdu پر جا کر اُردو رسم الخط میں ہماری وَیب سائٹ پر موجود تفصیلات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ ہماری نیوز ایپ بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، جہاں صارفین کو لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا جاتا ہے۔ اس کے لیے ایپ اسٹور میں ڈی ڈبلیو نیوز کی ایپ تلاش کر کے ڈاؤن لوڈ کیجیے۔

مختلف موبائل فونز کی اپنی اپنی خصوصیات کی بناءپر ہماری وَیب سائِٹ مختلف انداز میں نظر آ سکتی ہے۔ ہمارے مختلف آن لائن جائزوں کے ساتھ دی گئی تصاویر کا نظر آنا بھی اِنہی خصوصیات پر منحصر ہے۔ پرانے موبائل فونز پر (مثلاً جو سن 2003ءسے پہلے کے ہیں) ویب سائٹ کا تمام مواد دکھائی دینے میں مشکلات بھی پیش آ سکتی ہیں۔

مزید معلومات، سوالات اور تجاویز کے لئے آپ ہمارے ساتھ فیس بک پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہمارا ای میل ایڈریس ہے : urdu@dw.com.