1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

معاشرہ

منشیات کے انسداد کے عالمی ادارے کی 2007 کی رپورٹ

منشیات کے انسداد کے عالمی ادارے انٹرنیشنل نارکوٹکس کنٹرول بورڈ نے اپنی سال 2007 کی رپورٹ شائع کر دی ہے ۔ جس میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ نشہ آور اشیاءکی تیاری کے عمل میں کیمیا کے استعمال کی روک تھام کے لئے ضروری اقدام اٹھائے۔

default

منشیات کے انسداد کے عالمی ادارے INCB نے اپنی سالانہ رپورٹ شائع کرتے ہوئے ادارے کی ترجمان نے دنیا کے مختلف ممالک کی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ان کا موقف تھا کہ بہت سے ممالک اس مسئلے کو حل کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہے۔ جس کی وجہ سے بہت سے معاشروں میں منشیات کا استعمال خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے۔ ساتھ ہی یورپی ممالک کو منشیات کی اسمگلنگ کی وجہ سے سنگیں خطرات لاحق ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ہیروئن ترکی سے ہوتے ہوئے بلقان کے راستے یورپ میں اسمگل کی جا رہی ہے۔ دوسرا راستہ شاہراہ ریشم ہے کہ جس سے روس سے ہوتے ہوئے ہیروئن یورپ پہنچائی جاتی ہے جبکہ پاکستان سے فظائی راستے کے ذریعے ہیروئن کی یورپ کی منڈیوں تک رسائی ہوتی ہے۔


Audios and videos on the topic