1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

Mission Europe

۔ مندرجاتMission Berlin

Anna کا مشن ایک ٹائم گینگسٹر گروپ کے ارادوں کو ناکام بنانا ہے، جو ماضی کے دورکو واپس لا کرجرمنی کو تاریخی انتشار سے دوچار کرنا چاہتا ہے۔

Anna Mission Berlin کی ہیروئن ہے

Anna Mission Berlin کی ہیروئن ہے

آرٹیکل ٹیکسٹ آنا برلن کے ایک ہوٹل میں قیام پذیر ہے۔ کمرہ نمبر 40 میں ایک عورت قتل ہو جاتی ہے۔ جلد ہی یہ شک پیدا ہونے لگتا ہے کہ کوئی شخص دراصل آنا کو قتل کرنا چاہتا تھا۔ ایک پولیس انسپکٹر اس سے کچھ پوچھنا چاہتا ہے کہ اچانک اس کی نظر باتھ روم کے ششے پر جا پڑتی ہے جہاں یہ پراسرار پیغام جرمن زبان میں درج ہے’’ تقسیم میں حل موجود ہے۔ موسیقی کی دھن کے مطابق عمل کرو‘‘۔ اس سے کیا مراد ہے؟ کیا اس کا تعلق گھڑی نما پرانے میوزیکل بکس سے ہے جو اچانک سونے کے کمرے کی میز پر پڑا دکھائی دیتا ہے؟ اختتام تک یہ پرتجسس سوال باقی رہتا ہے کہ آیا آنا وقت مقررہ کے اندر یہ معلوم کر لے گی کہ اس سے مراد کیا ہے۔

چونکہ آنا ایک کمپیوٹر گیم کی خیالی ہیروئن ہے اس لئے اسے ایک کمپیوٹر پلیئرکی مدد حاصل ہے۔ وہ آنا کو نہ صرف برلن کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک دوڑاتا پھرتا ہے بلکہ گذرے دور میں بھی اسے لئے گھومتا ہے۔ آنا کبھی 2006 سے1961 کی طرف جا رہی ہوتی ہے اور کبھی وہ 1989 میں جا رکتی ہے۔ کمپیوٹر پلیئر اس کے ساتھ مل کر حالات کا تجزیہ کرتا ہے اور آخر میں اسے ایک فیصلہ کرنا ہوتا ہے جو آنا کے لئے موت یا زندگی کا باعث بن سکتا ہے۔

ویب لنکس