1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

ممبئی حملوں کی سازش سے پردہ ہٹنا ضروری: مکھرجی

بھارتی وزیر خارجہ پرنب مکھرجی نے پاکستان پر زور دیا ہےکہ وہ ممبئی حملوں کی سازش سے پوری طرح سے پردہ اُٹھائے اور اپنی سرزمین پر مبینہ طور پر سرگرم شدت پسندوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کرے۔

default

بھارتی وزیر خارجہ پرنب مکھرجی نے ممبئی ڈوسیئر پر پاکستان کی تحقیقاتی رپورٹ کو مثبت پیش رفت قرار دیا

مکھرجی نے کہا کہ پاکستان کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ مستقبل میں ممبئی جیسے دہشت گردانہ واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔ پرنب مکھرجی نے ان خیالات کا اظہار آج جمعہ کوبھارتی پارلیمان میں کیا۔

Mehr als 100 Tote bei Terrorserie in Bombay

شدت پسندوں نے ممبئی کے تاج ہوٹل میں بھی نے پناہ لے رکھی تھی، بھارتی فوجی اہلکار ہوٹل کے باہر گشت کرتے ہوئے

ابھی کل جمعرات کو ہی پاکستان نے یہ اعتراف کیا تھا کہ ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی جزوی طور پر پاکستان میں ہوئی تھی۔

بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پوری طرح سے گُزشتہ برس نومبر کے ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی سے پردہ اُٹھائے، قصورواروں کو سزا دلائے اور شفاف طریقے سے مزید کارروائی کرے۔ بھارتی وزیر نے تاہم ممبئی ڈوسیئر پر پاکستان کی تحقیقاتی رپورٹ کو مثبت پیش رفت قرار دیا۔

ممبئی حملوں میں 170 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں امریکہ، برطانیہ، اسرائیل اورجرمنی کے بعض شہری بھی شامل تھے۔