1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

معاشرہ

ملک کی معیشت کو مضبوط کرنا ہوگا:تھائی وزیر اعظم

تھائی لینڈ میں گُزشتہ کئی روز سے جاری سیاسی تناوٴ میں آج منگل کو اُس وقت کمی آئی جب حکومت مخالف مُظاہرین نے ملک کی وزارت خارجہ کا گھیراوٴ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

default

تھائی وزیر اعظم Abhisit Vejjajiva نے منگل کو اپنے پالیسی خطاب میں ملکی میعشت میں استحکام لانے پر زور دیا

مظاہرہ ختم ہونے کے ساتھ ہی تھائی وزیر اعظم Abhisit Vejjajiva اورکابینہ کے وزراء وزارت خارجہ کی عمارت سے باہر آئے۔ وزیر اعظم نے اپنے پالیسی خطاب میں ملکی معیشت میں استحکام لانے، سیاسی اختلافات کو کم کرنے، اور ملک کے جنوبی حصّے میں جاری بحران کو حل کرنے کا عزم کیا۔

Proteste bei Amtsantritt von Abhisit Vejjajiva Regierungschef Thailand

پیر کو حکومت مخالف مظاہرین نے تھائی لینڈ کی پارلیمان کے باہر نئے وزیر اعظم اور ان کی حکومت کے خلاف زبردست مظاہرے کئے

Abhisit Vejjajiva نے اپنے خطاب میں کہا کہ اُنہوں نے ایک ایسے وقت میں اقتدار سنبھالا ہے جب ملک کو بحرانی صورتحال کا سامنا ہے۔ وزیر اعظم نے ارکان پارلیمان کو بتایا کہ اُن کا کام یہ بھی ہوگا کہ وہ بیرونی سیاحوں کے دلوں میں تھائی لینڈ کے لئے اُسی پیار و محبّت کے جزبے کو جگادے، جس کا بھرپور مظاہرہ کرکے وہ ماضی میں بینکاک اور دیگر شہروں کا رُخ کیا کرتے تھے۔

Proteste in Thailand

تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم تھاکسن شناواترا کی ایک حامی ملکی پارلیمان کے باہر ایک مظاہرے کے دوران

تھائی وزیر اعظم نے تاہم خبردار کیا کہ اگر بروقت اقدامات نہیں اُٹھائے جاتے ہیں تو ملک کی معیشت عدم استحکام کا شکار ہوسکتی ہے۔

مُظاہروں کے باعث تھائی لینڈ کے وزیر اعظم کے پالیسی خطاب میں ایک دن کی تاخیر ہوئی تھی۔ حکومت مخالف مُظاہرین نے کل پیر کو پارلیمان کا گھیراوٴ کیا تھا، جس کی وجہ سے وزیر اعظم Abhisit Vejjajiva پارلیمان سے خطاب نہیں کرسکے تھے۔

اپوزیشن نے تاہم وزیر اعظم کا خطاب نہیں سُنا اور پوری کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔