1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

معاشرہ

ملکہ برطانیہ کی چہیتی نواسی کی معروف رگبی کھلاڑی سے منگنی

برطانوی شہزادی این کی بڑی بیٹی اور ملکہ برطانیہ کی سب سے چہیتی سمجھی جانے والی نواسی زارا فلپس اور برطانیہ ہی کےمعروف رگبی کھلاڑی مائیک ٹینڈل نے بالآخر اپنی منگنی کا اعلان کر دیا ہے۔

default

زارا اور ٹینڈل کی شادی کی حتمی تاریخ مقرر نہیں ہوئی ہے تاہم شاہی اعلامیہ کے مطابق شادی کی تقریب2011 ء میں متوقع ہے۔ اس سے ایک ماہ قبل ایک اور شاہی جوڑے ، شہزادہ ولیم اور ان کی دوست اور منگیتر کیٹ مڈلٹن نے بھی شادی کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق شادی کی تقریب 29 اپریل 2011 میں انجام پائے گی۔

گھڑ سواری کی شوقین اور گلیمرس شخصیت کی مالک زارا فلپس ملکہ برطانیہ کی اکلوتی بیٹی شہزادی این اور ان کے پہلے شوہر کیپٹن مارک فلپس کی بڑی بیٹی اور 84 سالہ برطانوی ملکہ، الزیبتھ دوئم کی پسندیدہ ترین نواسی مانی جاتی ہیں۔ زارا اور ٹینڈل کی منگنی گزشتہ روز گلوسٹرشائر میں ان کے گھر میں انجام پائی تھی۔ منگنی کی خبر پر ملکہ برطانیہ اور ان کے شوہر شہزادہ فلپس نے نہایت خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Jahresrückblick 2010 International November Großbritannien Verlobung bei den Windsors

برطانوی شاہی جوڑا شہزارہ ولیم اور کیٹ مڈلیٹن بھی اگلے برس شادی کر رہے ہیں

29 سالہ زارا فلپس اور ان کے منگیتر 32 سالہ مائیک ٹینڈل کی پہلی ملاقات 2003ء کے دوران آسٹریلیا میں ہوئی تھی، جہاں برطانیہ کی رگبی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کے بعد دورہ کر رہی تھی۔ مائک ٹینڈل سال2010 اور 2011 کےلئے اپنے رگبی کلب کے کیپٹن بھی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹینڈل نےجرمنی میں 2006 میں منعقد کئے گئے گھڑ سواری کے عالمی مقابلے World Equestrian Games میں سونے کا تمغہ بھی حاصل کیا تھا۔

رپورٹ: عنبرین فاطمہ

ادارت: امتیاز احمد

DW.COM