1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

مشیل بالاک کو جرمن فٹ بال ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

جرمن فٹ بال فیڈریشن نے کہا ہے کہ اس نے مشیل بالاک کو جرمن ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

default

Michael Ballack und Joachim Löw

مشیل بالاک نے عالمی کپ کے کوالیفائنگ میچوں میں ٹیم کے کھلاڑی تھورسٹین فرنگز کو ٹیم سے باہر رکھنے پر کوچ پر تنقید کی تھی

یہ فیصلہ جرمن فٹ بال ٹیم کے کپتان مشیل بالاک اور ٹیم کے کوچ Joachim Löw کے درمیان تنازعے کے بعد سامنے آیا ہے۔ جرمن فٹ بال فیڈریشن کے مطابق بالاک اور ٹیم کے کوچ اپنے اختلافات بھلا چکے ہیں اور ان کے درمیان اعتماد بحال ہوگیا ہے۔

مشیل بالاک، جو برطانیہ کی کلب ٹیم چیلسی کے مڈ فیلڈر بھی ہیں، کا کہنا ہے کہ وہ جرمن اخبارات میں چھپنے والے اپنے ان بیانات پر معذرت چاہتے ہیں جس میں انہوں نے عالمی کپ کے کوالیفائنگ میچوں میں ٹیم کے کھلاڑی تھورسٹین فرنگز کو ٹیم سے باہر رکھنے پر کوچ پر تنقید کی تھی۔

جرمنی کا اگلا میچ برطانیہ کے خلاف ایک دوستانہ میچ ہے جو انیس نومبر کو برلن میں کھیلا جائےگا۔