1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

معاشرہ

مسلم اکثریتی سوڈان اب چرچ آف انگلینڈ کا 39 واں صوبہ

مسیحیوں کے اینگلیکن چرچ کے اعلیٰ ترین مذہبی رہنما اور برطانیہ میں کینٹربری کے آرچ بشپ جسٹن وَیلبی نے مسلم اکثریتی افریقی ملک سوڈان کو عالمی اینگلیکن کلیسا کا 39 واں صوبہ قرار دے دیا ہے۔

default

جسٹن ویلبی نے چرچ آف انگلینڈ کے روحانی سربراہ کی ذمے داریاں 2013ء میں سنبھالی تھیں

سوڈانی دارالحکومت خرطوم سے اتوار تیس جولائی کو ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق کینٹربری کے آرچ بشپ نے یہ اعلان آج اتوار کے روز اور زیادہ تر مسیحی آبادی والے جنوبی سوڈان کی شمالی سوڈان سے علیحدگی اور آزادی کے چھ برس بعد کیا۔ شمالی سوڈان پر مشتمل اور ماضی کی طرح سوڈان کہلانے والی موجودہ ریاست کی اکثریتی آبادی مسلمان ہے اور جنوبی سوڈان کے زیادہ تر عوام مسیحی عقیدے کے حامل ہیں۔

Großbritannien Erzbischof von Canterbury Justin Welby in London

چرچ آف انگلینڈ کے روحانی سربراہ اور کینٹربری کے آرچ بشپ جسٹن ویلبی

خدا کے وجود پر شبے سے پاپائے روم بھی مبرہ نہیں

بھارت: ٹین ایجر لڑکی کے ساتھ جنسی زيادتی، ایک پادری گرفتار

بچوں کا جنسی استحصال، کلیسا نے چوتھائی بلین ڈالر ادا کر دیے

اس پس منظر میں جنوبی سوڈان کی سوڈان سے علیحدگی کے بعد سے اب تک سوڈان میں اینگلیکن چرچ کا انتظام جنوبی سوڈان سے چلایا جاتا تھا۔ اب لیکن کینٹربری کے آرچ بشپ نے سوڈان کو عالمی اینگلیکن برادری کا 39 واں صوبہ قرار دے دیا ہے۔

کئی برسوں تک جاری رہنے والی خونریز خانہ جنگی کے بعد جنوبی سوڈان نے سوڈان سے 2011ء میں آزادی حاصل کی تھی۔ چھ سال پہلے تک کی سوڈانی ریاست کی تقسیم سے قبل وہاں جاری اس خانہ جنگی میں دو ملین سےز ائد انسان مارے گئے تھے۔

اس سلسلے میں ایک مذہبی تقریب آج اتوار کے روز سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں منعقد ہوئی، جس میں آرچ بشپ وَیلبی بھی شریک ہوئے۔ عالمی اینگلیکن برادری کے رکن قومی اینگلیکن کلیساؤں کی دنیا بھر میں تعداد آج تک 38 تھی، جنہیں ’صوبے‘ کہا جاتا ہے۔ سوڈان کی شمولیت کے ساتھ اب ان صوبوں کی تعداد انتالیس ہو گئی ہے۔

Karte Sudan Englisch

چرچ کے کوائر میں بچوں کے ساتھ زیادتی

مسیحیت میں اصلاحات کے پانچ سو سال، جرمنی میں عالمی اجتماع

جرمنی، مذہب تبدیل کرنے والے مہاجرین پر حملے، افغان خاتون قتل

ان انتالیس صوبوں کے علاوہ چھ دیگر کلیسائی شاخوں کے طور پر عالمی اینگلیکن برادری کے ارکان میں چھ ایسے ممالک یا علاقے بھی شامل ہیں، جنہیں ’اضافی صوبے‘ کہا جاتا ہے۔ مجموعی طور پر دنیا بھر میں اینگلیکن کلیسا کے پیروکار مسیحیوں کی تعداد 85 ملین بنتی ہے۔

اس موقع پر عالمی اینگلیکن برادری کے مذہبی رہنما اور برطانیہ میں کینٹربری کے آرچ بشپ جسٹن وَیلبی نے کہا کہ سوڈان کو اینگلیکن چرچ کا انتالیسواں صوبہ بنایا جانا اور خرطوم میں پہلی مرتبہ ایک آرچ بشپ کی تقرری کا فیصلہ سوڈان میں مسیحی برادری کے لیے ایک ’نئے آغاز‘ کی علامت ہے۔

خرطوم کے آل سینٹس کیتھیڈرل میں ہونے والی اسی تقریب میں امریکی، یورپی اور افریقی ملکوں کے سفارت کاروں کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں مسیحی حاضرین کی موجودگی میں ایزیکیل کونڈو کُمیر کُوکُو نے خرطوم کے پہلے آرچ بشپ کے طور پر باقاعدہ طور پر اپنی کلیسائی ذمے داریاں بھی سنبھال لیں۔ کینٹربری کے آرچ بشپ جسٹن وَیلبی عالمی اینگلیکن برادری کے مذہبی رہنما اور اینگلیکن چرچ کے روحانی سربراہ ہیں۔ عرف عام میں مسیحی عقیدے کی اس شاخ کو چرچ آف انگلینڈ بھی کہا جاتا ہے۔

DW.COM