1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

مستقبل کی فلسطینی ریاست پر بات چیت

اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ اور فلسطینی صدر محمودعباس نے اپنی باقاعدہ ملاقاتوں کے سلسلے کی پہلی ملاقات میں مستقبل کی ایک فلسطینی ریاست کی بنیادی شرائط پربات کی ہے۔ اس ملاقات میں سلامتی اور معیشت سے متعلق موضوعات کو مرکزی اہمیت حاصل رہی۔ سرکردہ فلسطینی مذاکرات کار صائب ایراکات کے مطابق گذشتہ سال جون میں اغوا کئے گئے اسرائیلی فوجی گِیلاد شالِیت کا معاملہ بھی زیرِ بحث آیا۔

اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ اور فلسطینی صدر محمودعباس فروری میں امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس کے ساتھ

اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ اور فلسطینی صدر محمودعباس فروری میں امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس کے ساتھ

ایراکات نے اِس ملاقات کو ایک اچھے آغاز سے تعبیر کیا۔ ملاقات کے ایجنڈے میں سرحدوں کے تعین، یروشلم کے تشخص اور فلسطینی مہاجرین کی واپسی جیسے اہم موضوعات شامل نہیں کئے گئے تھے۔

ہر دو ہفتے بعد ملاقاتوں کا یہ سلسلہ امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس کے کہنے پر فروری میں طے کیا گیا تھا۔ اگلی ملاقات مغربی اُردن میں جیریکو کے مقام پر ہو گی۔