1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

مسئلہِ کشمیر حل نہ ہوا تو ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے: سردار عتیق احمد

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے وزیرِ اعظم سردار عتیق احمد خان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر ہر گز پس منظر میں نہیں گیا ہے۔

default

حالیہ مظاہروں نے ایک بار پھر دنیا کی توجّہ کشمیر کی جانب مبذول کرادی ہے: سردار عتیق احمد

سردار عتیق احمد خان کا اصرار ہے کہ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں ہونے والے حالیہ مظاہروں نے دنیا کی توّجہ نئے سرے سے کشمیر کی جانب مبذول کرادی ہے۔ سردار عتیق کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر مسئلہِ کشمیر حل نہ ہوا تو جنوبی ایشیا جوہری جنگ کی لپیٹ میں بھی آسکتا ہے۔ یہ باتیں انہوں نے نیو یارک میں موجود ہمارے نمائندے رفعت سعید سے ایک خصوصی انٹرویو میں کہیں ۔