1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

مریم نواز شریف کا رد عمل

سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد نااہل قرار دیے گئے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس فیصلے پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شريف کو سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہل  قرار دیے جانے کے بعد نواز شریف اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ اس فیصلے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف  نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا،’’ ایک اور منتخب وزیر اعظم کو گھر بھیج دیا گیا ہے لیکن وہ زیادہ طاقت اور زیادہ حمایت کے ساتھ واپس آئیں گے۔ انشاء اللہ پی ایم ایل نون مضبوط رہے گی۔‘‘

مریم نواز نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا،’’ آج کے دن نے سن دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں نواز شریف کی کامیابی کا راستہ ہموار کر دیا ہے۔ اب انہیں کوئی نہیں روک سکے گا۔ انشاءاللہ، روک سکتے ہو تو روک لو۔‘‘ 

مریم نواز نے ایک اور ٹوئٹ میں مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کی تصویر کو ٹوئٹ کیا۔

ملتے جلتے مندرجات