1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

محمد آصف کا ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت: آئی پی ایل

انڈین پریمیئر لیگ کے کمشنر للت مودی نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ بھارتی کرکٹ لیگ کے افتتاحی سیزن میں جس غیرملکی کھلاڑی کے پیشاب کے نمونے میں ممنوعہ ادویات کے اثرات ملے ہیں‘ وہ پاکستان کے متنازعہ میڈیم پیسر محمد آصف ہیں۔

default

للت مودی نے کرکٹ ویب سائٹ‘ 'کرک انفو' کو اس سلسلے میں بتایا ہے کہ پیشاب کے نمونوں کے ٹیسٹ سویڈن میں مقیم ایک آزاد ایجنسی‘ IDTM ‘ نے کئے ہیں۔ 'کرک انفو' نے للت مودی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ آئی ڈی ٹی ایم نامی ایجنسی نے یہ ٹیسٹ ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی‘ واڈا‘ کے میعارات کے عین مطابق کئے ہیں۔

مودی کے مطابق دو دن قبل آئی پی یل کو سویڈن کی ایجنسی سے ایک خط موصول ہوا جس میں یہ لکھا تھا کہ ایک ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔

ممنوعہ ادویات آصف کا پیچھا نہیں چھوڑرہی ہیں:

انڈین پریمیئر لیگ نے اب باضابطہ طور پر یہ اعلان کیا ہے کہ جس کھلاڑی کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے‘ وہ محمد آصف ہی ہیں۔ آئی پی ایل کے مطابق اس سلسلے میں محمد آصف‘ انڈین پریمیئر لیگ میں ان کی ٹیم دہلی ڈیئر ڈیولز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک تحریری نوٹ بھی روانہ کیا گیا ہے۔

Mohammad Asif

'میڈیا کے کچھ لوگ یوں ہی میرا نام بدنام کررہے ہیں'

تاہم محمد آصف نے لاہور میں ہمارے نمائندے طارق سعید کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ سب ایک تماشا ہے اور ذرائع ابلاغ کی طرف سے ان کو بدنام کرنے کی ایک سازش ہے۔'

میڈیا میں جو خبریں آرہی ہیں‘ میڈیا کے کچھ لوگ ایسے ہی میرا نام اچھال رہے ہیں‘ ۔۔۔۔لیکن ابھی تک کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ آئی سی سی نے ابھی تک یہ نہیں کہا ہے کہ مثبت ٹیسٹ والا کھلاڑی محمد آصف ہی ہیں‘ یہ سب کچھ خوامخواہ میرا نام اچھالنے کے لئے کیا جارہا ہے۔'

محمد آصف ڈوپنگ کا جرم ثابت ہونے کی صورت میں کسی بھی ممکنہ پابندی کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں۔