1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

متاثرین سیلاب کی دل کھول کر مدد کریں:انجلینا جولی

ہالی وڈ کی ادا کارہ اور اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان میں حالیہ سیلابوں کے نتیجے میں ہونےبربادی جیسی تباہی پہلے کبھی نہیں دیکھی۔

default

اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر انجلینا جولی

خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بدھ کے روزاسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ حکومتی خراب ساکھ کا بہانہ بنا کر متاثرین سیلاب کی امداد نہیں رکنا چاہئے۔ وہ امریکہ واپس جا کر ذاتی حیثیت میں پاکستانی متاثرین سیلاب کی مدد کے لئے مزید رقم کا اعلان کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ آفت کی اس گھڑی میں ان افغان مہاجرین کو بھی نہیں بھولنا چاہئے جو حالیہ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں اور ان کی بھی مدد کی جانی چاہئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ ایسے افراد کو بھی فراموش نہیں کرنا چاہئے جو پہلے ہی مسلح تصادم کی وجہ سے بے گھر ہیں اور ان کے علاقوں میں انفراسٹرکچر کی بحالی پر خرچ ہونے والا پیسہ اب سیلاب کے بعد دوسرے کاموں پر خرچ ہو رہا ہے۔

Pakistan nach der Flut

گزشتہ دو ہفتوں سے امدا کی فراہمی کا عمل جمود کا شکارہے

پاکستانی حکومت کی خراب ساکھ کی وجہ سے متاثرین کو امداد نہ ملنے کے بارے میں ایک سوال پر انجلینا جولی نے کہا کہ انہوں نے اس بارے میں سنا ہے لیکن وہ سمجھتی ہیں کہ کچھ لوگ اس بات کو مسئلہ بنا کر متاثرین کی امداد سے نہ روکیں۔

اگر ایک طریقے سے امداد دینے میں پریشانی ہے تو دوسرے کئی طریقوں سے بھی متاثرین کی مدد کی جا سکتی ہے“۔ تاہم انہوں نے کہا کہ تمام حکومتوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ امداد کے استعمال میں شفافیت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ وہ پاکستان کے متاثرین سیلاب کی دل کھول کر مدد کریں۔

Pakistan nach der Flut

سیلاب متاثرین بے سروسامانی کے عالم میں

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی طرف سے متاثرین کی امداد کےلئے طلب کی گئی امداد کا ابھی تک صرف نصف حصہ ہی موصول ہوسکا ہے۔

انجلینا جولی نے کہا کہ اگر پاکستان کے متاثرین سیلاب کے مسائل کو اجاگر کرنے کےلئے کوئی فلم بنی اور انہیں اس میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو وہ اس میں کام کرنے کےلئے تیار ہیں۔

امریکہ میں ایک چرچ کی جانب سے قرآن کے نسخوں کو نذرآتش کرنے کے اعلان کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر انجلینا جولی نے کہا کہ یہ غلط اقدام ہے اور ایسا بالکل نہیں کیا جانا چاہئے۔

دریں اثناء اقوام متحدہ کی جانب سے گیارہ اگست کو پاکستانی متاثرین سیلاب کی امداد کے لئے کی گئی چھیا لیس کروڑ ڈالرز کی بین الا قوامی امداد کی ا پیل کا اب تک صرف چونسٹھ فیصد ہی موصول ہو سکا ہے۔گزشتہ دو ہفتوں سے امدا کی فراہمی کا عمل جمود کا شکار ہے۔ پاکستان میں متاثرین سیلاب کی بحالی کے کاموں میں مصروف اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ امداد کی فراہمی میں سست روی کے سبب ان کی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔مزید یہ کہ موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اقوام متحدہ سترہ ستمبر کو پاکستانی سیلاب زدگان کی امداد کی ایک مرتبہ پھر بین الا قوامی امداد کی اپیل کرے گا۔

رپورٹ :شکور رحیم

ادارت : عصمت جبیں

DW.COM

ویب لنکس