1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

انعامی مقابلہ

ماہانہ انعامی مقابلہ جون2011ء

ڈوئچے ویلے شعبہ اردو نےجون میں بھی اپنے سامعین اور انٹرنیٹ صارفین کے لیے ایک انعامی مقابلےکا اہتمام کیا ہے، جس میں ہر کوئی حصہ لے سکتا ہے۔

default

راتکو ملاڈچ، فائل فوٹو

بوسنیائی جنگ کے آخری بڑے مطلوب ملزم راتکو ملاڈچ کو ابھی حال ہی میں گرفتار کر لیا گیا۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس ملزم کی گرفتاری کس ملک میں عمل میں آئی۔

بوسنیا

سربیا یا

مونٹی نیگرو میں

BOSNIA_MASS_GRAVE_XAE103_579663310092008.jpg

بوسنیا ئی جنگ کے دوران مارے جانے والے افراد کی ایک اجتماعی قبر

اگرآپ ہماری نشریات کے باقاعدہ سامع ہیں، یا ہماری ویب سائٹ باقاعدگی سے دیکھتے ہیں تو اس سوال کاجواب دینا آپ کے لیے قطعی مشکل نہیں ہو گا۔ آپ اپنا جواب ہمیں کسی پوسٹ کارڈ یا اپنے خط کے ساتھ کسی علٰیحدہ کاغذ پر لکھ کر ہمیں بھیج سکتے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو یہی جواب آپ ہمیں ای میل، وائس میل یا پھر SMS کے ذریعے بھی روانہ کر سکتے ہیں۔

جیتنے والوں میں کئی قیمتی انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ اس مقابلے کے کامیاب شرکت کنندگان کا انتخاب ہمیشہ کی طرح قرعہ اندازی سے کیا جائے گا۔ اس مقابلے میں حصہ لینے کی آخری تاریخ 30 جون ہے۔

آپ اپنے حل ہمیں کراچی، نئی دہلی، ڈھاکہ یا براہ راست بون کے پتے پربھی روانہ کر سکتے ہیں۔ یہ پتے آپ ہماری اس ویب سائٹ سے بھی حاصل کر سکتے ہیں اور یہ گاہے بگاہے ہماری روزانہ نشریات کے اختتام پر بھی نشر کیے جاتے ہیں۔ SMS کے ذریعے اس مقابلے میں حصہ لینے کے لیے ہمارے موبائل نمبر ہیں:

پاکستان میں 00923028558055
بھارت میں 00919873884444
اور ہمارا ای میل ایڈریس ہے: urdu@dw-world.de

Audios and videos on the topic