1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

مالیاتی بحران: یورپی رہنما امدادی پیکج پر متفّق

یورپی یونین کے ممالک کے پیرس منعقدہ انتہائی اہم اجلاس میں یورپی یونین کے تمام ممالک عالمی مالیاتی بحران سے اپنے مالیاتی اداروں اور بینکوں کو بچانے کے لیے ایک امدادی پیکج پر متفّق ہوگئے ہیں۔

default

ان ممالک کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی یورپی بینک کو دیوالیہ ہونے نہیں دیں گے۔ امدادی پلان کے مطابق سن دو ہزار نو کے اختتام تک یورپی ممالک کی حکومتیں بینکوں کے حصّص خریدیں گی تاکہ بینکوں کے درمیان قرضوں کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے۔فرانسیسی صدر نکولا سارکوزی نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے بے نظیر اقدامات کیے ہیں۔

Eurozonen Krisengipfel Paris Gruppenbild

یورپی یونین کے تمام رہنماؤں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ مالیاتی بحران سے باہر نکل آئیں گے


تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یورپی ممالک کے اس فیصلے کے بعد ایشیائی منڈیوں میں بہتری کے آثار رونما ہوئے ہیں۔ سڈنی بینچ مارک انڈیکس میں پانچ عشاریہ چھ فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب کہ جنوبی کوریا کے بازارِ حصص میں دو عشاریہ پانچ فیصد اضافہ رونما ہوا ہے۔
یورپی یونین کے ممالک کے اجلاس میں برطانوی وزیرِ اعظم گورڈن برائون نے بھی شرکت کی حالانکہ برطانیہ یورو زون کا حصّہ نہیں ہے۔

Nicolas Sarkozy, französischer Wirtschafts- und Finanzminister

مالیاتی بحران ایک ایسے دور میں داخل ہوچکا تھا کہ مزید تاخیر کی گنجائش نہیں رہی تھی: فرانسیسی صدر نکولا سارکوزی


فرانسیسی صدر نکولا سارکوزی نے اجلاس کے بعد کہا ہے کہ مالیاتی بحران ایک ایسے دور میں داخل ہوچکا تھا کہ مزید تاخیر کی گنجائش نہیں رہی تھی۔ فرانسیسی صدر نے یہ بھی کہا کہ اگر مالیاتی بحران کا زمہ دار اداروں کے منتظمین کو پایا گیا تو ان کو برخاست کردیا جائے گا۔

یورپی کمیشن کے صدر غوزے مانیول باروسو نے امدادی پلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس پلان سے منڈیوں میں قنوتیت کی کیفیت ختم ہوجائے گی۔

یورپ سے باہر مالیاتی ادارے آئے ایم ایف نے یورپی رہنمائوں کے امدادی پلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

ملتے جلتے مندرجات