1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

فن و ثقافت

مادام تساؤ اب برلن میں بھی

معروف زمانہ مومی عجائب گھر مادام تساؤ دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں ۔ جرمنی میں کسی بھی شہر میں پہلی مرتبہ یہ مومی عجائب گھر قائم کیا جائے گا۔

default

لندن میں مادام تساؤ میں جرمن خاتون چانسلر اینگلہ میرکل کا مومی مجسمہ

USA Paris Hilton Wachsfigur bei Madame Tussauds in New York

نیو یارک مادام تساو میں پیرس ہلٹن کا مومی مجسمہ

لندن کے مشہور زمانہ مومی عجایب گھر مادام تساؤ کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ جولائی میں برلن میں بھی ایک مومی عجائب گھر قائم کرے گی۔ اس سے قبل مادام تساؤ کے مومی عجائب گھر لاس ویگس، نیو یارک، واشنگٹن، ایمسٹرڈیم ، ہانگ کانگ اور شنگھائی میں بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں، ان عجائب گھروں میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والےمشہور زمانہ شخصیات کے مومی مجسمے رکھے گئے ہیں۔