1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

انعامی مقابلہ

مئی میں ہمارے انعامی مقابلے

ڈوئچے ویلے شعبہ اردو نےمئی میں بھی اپنی ریڈیو نشریات کے سامعین اورانٹرنیٹ پر اپنی ویب سائٹ کے وزیٹرز کے لئے دو مختلف ماہانہ انعامی مقابلوں کا اہتمام کیا ہے۔ ان مقابلوں میں ہر کوئی حصہ لے سکتا ہے۔

default

ان دونوں مقابلوں میں شرکت کے لئے آپ کو ہمارے دومختلف سوالوں کے جواب دینا ہوں گے۔ پہلے انعامی مقابلے کی تفصیلات ہماری روزانہ اردو مجالس میں بھی نشر کی جاتی ہیں مگر انٹرنیٹ صارفین کے لئے خصوصی انعامی مقابلے کا اہتمام صرف ہماری ویب سائٹ پر کیا گیا ہے اور اس کی تفصیلات ہماری نشریات کا حصہ نہیں ہیں۔


ریڈیو نشریات کے سامعین کے لئے انعامی مقابلے کا سوال

BdT Schweinegrippe

’’سوائن فلُو‘‘ کے حالیہ واقعات پر پوری دُنیا تشویش میں مبتلا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اپریل کے اواخر میں اِس بیماری کے وائرس کا پتہ سب سے پہلے کس ملک میں چلا ؟

انگولا میکسیکو یا اسپین میں

ویب سائیٹ وزیٹرز کے لئے انعامی مقابلے کا سوال

BdT Wahlen in Indien

دُنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والے ملک بھارت میں اِس مہینے عام انتخابات کے نتیجے میں ایک نئی حکومت برسرِ اقتدار آ رہی ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ بھارتی ایوانِ زیریں یعنی لوک سبھا کی نشستوں کی مجموعی تعداد کتنی ہے؟

453 520 یا 543

اگر آپ ہمارے باقاعدہ سامع ہیں، یا ہماری ویب سائٹ باقاعدگی سے دیکھتے ہیں تو ان سوالوں کےجواب آپ کے لئے زیادہ مشکل نہیں ہوں گے۔ آپ اپنے جوابات پوسٹ کارڈز، اپنے خط کے ساتھ کسی علیحدہ کاغذ پر لکھ کر، بذریعہ ای میل، وائس میل یا پھر SMS کے ذریعے آج ہی ہمیں روانہ کر دیجئے۔

جیتنے والوں میں دوآئی پوڈ، متعدد ریڈیو سیٹ اورکئی دوسرے قیمتی انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ دونوں مقابلوں میں کامیاب شرکت کنندگان کا انتخاب ہمیشہ کی طرح علیحدہ علیحدہ قرعہ اندازی سے کیا جائےگا۔ ان مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے آخری تاریخ 31 مئی ہے۔

آپ اپنے حل ہمیں کراچی، نئی دہلی، ڈھاکہ یا براہ راست بون کے پتے پربھی روانہ کر سکتے ہیں۔ یہ پتے آپ ہماری اس ویب سائٹ سے بھی حاصل کر سکتے ہیں اور یہ گاہے بگاہے ہماری روزانہ نشریات کے اختتام پر بھی نشر کئے جاتے ہیں۔ SMS کے ذریعے ان مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے ہمارے موبائل نمبر ہیں:

پاکستان میں 00923028558055

بھارت میں 00919873884444

اور ہمارا ای میل ایڈریس ہے: urdu@dw-world.de