1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

لوئر دیر خودکش حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 38 تک پہنچ گئی

پاکستان کے شمال مغربی علاقے لوئردیر میں تیمر گرہ کے مقام پر عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے میں ہونے والے خود کش دھما کے میں ہلاکتوں کی تعداد 38 تک پہنچ گئی ہے۔

default

ہلاک ہونے والوں میں اے این پی دیر تحصیل کے صدر سلطان زیب بھی شامل ہیں۔ دھماکے میں 80 سے زیادہ لوگ زخمی بھی ہو گئے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی نے اٹھارویں ترمیم کے تحت شمال مغربی سرحدی صوبے کو خیبر پختونخو ا کانام دینے کی خوشی میں جلسہ کا انعقاد کیا تھا۔

Pakistan Anschlag

تیمر گرہ دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک بچے کو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ادھر عوامی نیشنل پارٹی نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی ان مذموم کارروائیوں سے ان کے عزائم پست نہیں ہو ں گے اور حکومت عسکریت پسندی کے خلاف جنگ جاری رکھے گی۔

پاکستانی صدر آصف زرداری، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور دوسری سیاسی جماعتوں کے قائدین نے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔ دوسری طرف ملکی وزیرداخلہ رحمان ملک نے صوبائی پولیس کے سربراہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

رپورٹ : بخت زمان

ادارت : افسر اعوان