1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

لندن پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکار پاکستان میں

لندن میں طیاروں کو تباہ کرنے کی حالیہ ناکام سازش میں مبینہ طور پر ملو ث افراد میں پاکستان کے راشد رﺅف کا نام خاص طور پر آ رہا ہے جس کو پاکستان سے ہی گرفتار کیا گیا ہے۔ اس وقت برطانوی پولیس اور خفیہ اداروں کے کم از کم چھ ارکان راشد رﺅف اور دوسرے مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کے لئے اسلام آباد میں موجود ہیں۔ لیکن ان تحقیقات کو راز میں رکھا جا رہا ہے البتہ حکومت نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔

default