1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

لاشیں اور ملبہ لاپتہ طیّارے کا ہے، برازیلی فضائیہ

برازیلی فضائیہ کے مطابق بحرِ اوقیانوس سے جو لاشیں اور ملبہ ملا ہے وہ گزشتہ پیر لاپتہ ہوجانے والے ایئر فرانس کے طیّارے کا ہے۔

default

فرانسیسی آبدوز لاپتہ طیّارے کی کھوج میں

Fernando de Noronha / Air France Absturz

یہ تمام سامان برازیلی فضائیہ کو بحرِ اوقیانوس میں واقع فیرناندو دے نورونہا جزیرے سے آٹھ سو کلومیٹر شمال مشرق میں سمندر میں ملا ہے


برازیلی حکّام کو ہفتہ کے روز بحرِ اوقیانوس سے دو لاشیں اور کچھ ملبہ ملا تھا جس کے بارے میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کا تعلق گزشتہ پیر کو لاپتہ ہو جانے والے ایئر فرانس کے طیّارے سے ہی ہے۔ حکّام کے مطابق ماہرین کی ایک ٹیم روانہ کر دی گئی ہے جو کہ اس بات کا تعین کرے گی کہ لاشیں اور ملبہ ایئر فرانس کے تباہ شدہ طیّارے کا ہے یا نہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ پیر کو برازیل کے شہر ریو ڈی جینیرو سے پیرس کی جانب پرواز کرنے والا ایئر فرانس کا طیّارہ چند گھنٹوں کے بعد لاپتہ ہوگیا تھا اور تب سے اب تک اس کو تلاش کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ جہاز پر مسافروں اور عملے کے اراکین کو ملا کر دو سو اٹھائیس افراد سوار تھے جن میں سے کسی کے بھی بچ جانے کی امید نہیں ہے۔

Brasilien Frankreich Airbus Absturz Verwandte

بد قسمت طیّارے کے مسافروں کے عزیز


ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےبرازیل کی فضائیہ کے حکّام نے کہا کہ سمندر سے ملنے والے ملبے میں ایسا سامان بھی ہے جو کہ فضاسی مسافر استعمال کرتے ہیں۔ ایک سوٹ کیس میں جواز کا ٹکٹ بھی ملا ہے جس کے نمبر کی تصدیق ایئر فرانس نے کر دی ہے۔

یہ تمام سامان برازیلی فضائیہ کو بحرِ اوقیانوس میں واقع فیرناندو دے نورونہا جزیرے سے آٹھ سو کلومیٹر شمال مشرق میں سمندر میں ملا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ علاقہ تقریباً اسی جگہ واقع ہے جہاں سے بد قسمت جہاز کے آخری سگنلز موصول ہوئے تھے۔

قبل ازیں فرانسیسی حکّام نے تصدیق کی تھی کہ جہاز نے گرنے سے پہلے چوبیس پیغامات جاری کیے تھے۔