1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

معاشرہ

قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے پر 12 افراد گرفتار

بھارتی پولیس نے ملکی قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونے کے الزام میں 12 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ بھارت میں حال ہی سامنے والے ایک فیصلے کے مطابق قومی ترانے کے احترام میں کھڑا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ان 12 افراد کو پیر 12 دسمبر کو اُس وقت گرفتار کیا گیا جب ایک بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے دوران بھارتی قوامی ترانہ بجائے جانے کے دوران یہ افراد اپنی نشستوں پر ہی بیٹھے رہے۔

Oberstes Gericht in Indien (CC-BY-SA-3.0 LegalEagle)

بھارتی سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ اپنے ایک حکم میں قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہونا لازمی قرار دیا تھا

بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے گزشتہ ماہ ایک حکم میں کہا گیا تھا کہ ملک میں چلنے والی ہر فلم کے آغاز میں قومی ترانہ لازمی طور پر بجایا جائے اور اس دوران حاضرین کا ترانے کے احترام میں کھڑے ہونا لازمی ہو گا۔ عدالت کے مطابق اس فیصلے کا مقصد عوام میں جذبہ حب الوطنی کو فروغ دینا ہے۔

بھارتی ریاست کیرالہ کے دارالحکومت تھیرواننتھاپورم کے ایک پولیس انسپکٹر انیل کمار نے آج منگل کے روز بتایا کہ شہر میں پیش آنے والے دو مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 12 افراد کو حِراست میں لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تاہم ان افراد کو بعد ازاں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

دوسری طرف ملک کے ایک جنوبی شہر چنئی میں اتوار کے روز بھارتی قومی ترانہ بجائے جانے کے دوران کھڑا نہ ہونے پر آٹھ افراد کو دائیں بازو کو افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ایک سنیما میں پیش آیا۔